امید ہے پاکستان کی سیاسی قوتیں سیاسی استحکام کی کوشش کریں گی،چینی وزیرخارجہ

7chinanfmfmfmfmfm.jpg

پڑوسی برادر ملک چین نے بھی پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ اسلام آباد میں جاری چوتھے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کیلئے دفتر خارجہ پہنچے، اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا ۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین یہ امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی قوتیں آپس میں بیٹھ کر سیاسی استحکام کے قیام کیلئے کوششیں کریں گی تاکہ پاکستان معاشی اور داخلی سطح پر چین کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

https://twitter.com/x/status/1654855868716818432
انٹرنیشنل ریلشنز کے ماہر اور صحافی انس ملک نے چینی وزیر خارجہ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت چین کی جانب سے پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام لانے کی ترغیب دینے سے متعلق بیان کو اچھے انداز میں نہیں دیکھےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم موجودہ حکومت کیلئے یہ ایک عجیب صورتحال ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1654771660006752260
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے بھی چینی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کا پاکستان میں سیاسی استحکام کی خواہش کا اظہار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی دنیا بھی جانتی ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک پر غیر منتخب طریقوں سے مسلط ہے اور ایسی حکومت کے ساتھ خارجہ پالیسی بنائی نہیں جا سکتی۔

https://twitter.com/x/status/1654812871430209544
 
hello

Chief Minister (5k+ posts)
چلو یہ کسر رہ گئی تھی اس بھی اس بلو رانی کی مٹی پلید کردی وہ غیروں کے دیس میں کہاں کہاں یہ ذلیل ہونے نکلا ہے
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)
copied
"Stability is the premise of development, neighbor & friend we sincerely hope that political forces in Pakistan build consensus, uphold stability and more effectively address domestic and external challenges"
Chinese FM Qin Gang
 
Kam

Minister (2k+ posts)
Problem is not with the political parties. It is army who is creating instability in the country.

Army is responsible for social and economic destruction of my country. Army should stand behind Government formed for five years, not one minute more or less. NAB and other institutions must work as per their SOPs.

If only this is followed, there will be peace and stability in the country.
 
A.jokhio

Minister (2k+ posts)
7chinanfmfmfmfmfm.jpg

پڑوسی برادر ملک چین نے بھی پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ اسلام آباد میں جاری چوتھے پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کیلئے دفتر خارجہ پہنچے، اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا ۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کیا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین یہ امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی قوتیں آپس میں بیٹھ کر سیاسی استحکام کے قیام کیلئے کوششیں کریں گی تاکہ پاکستان معاشی اور داخلی سطح پر چین کے ساتھ آگے بڑھ سکے۔

https://twitter.com/x/status/1654855868716818432
انٹرنیشنل ریلشنز کے ماہر اور صحافی انس ملک نے چینی وزیر خارجہ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت چین کی جانب سے پاکستان کو معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام لانے کی ترغیب دینے سے متعلق بیان کو اچھے انداز میں نہیں دیکھےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم موجودہ حکومت کیلئے یہ ایک عجیب صورتحال ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1654771660006752260
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر افتخار درانی نے بھی چینی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کا پاکستان میں سیاسی استحکام کی خواہش کا اظہار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی دنیا بھی جانتی ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک پر غیر منتخب طریقوں سے مسلط ہے اور ایسی حکومت کے ساتھ خارجہ پالیسی بنائی نہیں جا سکتی۔

https://twitter.com/x/status/1654812871430209544
Immediate free n fair elections r only route to stability...Pak has to get rid of corrupt n criminal imposed dynastic political mafia, as soon as possible!