امیزون۔ وزیراعظم کی مبارکباد ۔ یہ ہے ہماری اوقات

Status
Not open for further replies.

knowledge88

Chief Minister (5k+ posts)
درست ..لیکن کوئی ایسی حدیث جو دنیوی علم حاصل کرنے سے روکتی ہو ..
الله نے تو دنیا آپ کے سامنے رکھ دی اور سوچ بچار اور کھوج کا کہہ دیا ..
اگر اس بات پر مغربی دنیا بھی عمل کرتی تو آج ہم انٹرنیٹ پر بیٹھے اس بات پر بحث نہ کر رہے ہوتے کہ کونسا علم بہتر ہے ..
Kisi kaam koh roknay may or kisi kaam ki targheeb denay may farq hay.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
میں الحاد کی نہیں علم کی تبلیغ کرتا ہوں۔ جیسے حضرت سقراط نے فرمایا تھا کہ میرا کام لوگوں کو سکھانا نہیں صرف سوچنے پر مجبور کرنا ہے۔۔۔

تو آپ تو یہاں بھی ناکام ٹہرے ..یا تو اپنا طریقہ بدلیں یا استاد
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
آپ کو کیسے پتا ہے ایسی کوئی حدیث نہیں ہے؟ کیا آپ نے اس پر کوئی ریسرچ کی ہے
کہ سب سے پہلے اسے کس راوی سے منسوب کیا گیا ہے؟..اور کیا وہ ایک معتبر راوی
مانے جاتے ہیں یا نہیں.

میں جانتا ہوں کہ بہت لوگوں کے جذبات اس حدیث سے وابستہ ہیں لیکن بہرحال اس سے حقیقت تو نہیں بدلتی

یہ لیں وہ تمام کتابیں جن میں اس حدیث کا تذکرہ ہے . تمام کی تمام ضعیف ہیں . مزید تفصیل بھی دے سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں یہی فلحال کافی ہے . اگر کسی صاحب کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے تو معذرت خواہ ہوں

Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
خدا کا نام لیں ..انگریز نے سن لیا تو ..
کبھی انگریز کے ملک کو دیکھا ہے ..وہاں کا تعلیمی ، عدالتی صفائی وغیرہ کا نظام دیکھا ہے
پوری دنیا میں ایک بھی " اسلامی " ملک نہیں ہے ..بس ممالک ہیں ..جیسے اور بہت سے ہوتے ہیں

یہ صاحب لگتا ہے کسی کنویں میں مقیم ہیں۔ ویسے اسلام کے حوالے سے یہ بنیاد پرست صاحب صحیح بات کررہے ہیں۔ اسلام کی بنیاد یہی ہے۔۔ آپ چونکہ غامدی اسلام کی پیروکار ہیں، اس لئے آپ نے اوپر سے لیپا پوتی کرکے نیچے کی گھورگھٹا کو چھپا دیا ہے۔۔ اوپر والا میک اپ اتاریں تو نیچے سے لاجک صاحب والا اسلام ہی نکلتا ہے۔۔ رہے نام اللہ کا۔۔
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
valid points you raised there, but we don't have to not believe in order to be successful at something. We can progress with belief too, we just need a, as you mentioned, society which encourages critical thinking and progress without the fear of being lynched, and for that we need decades and decades of stable government.

مذہب کو رد کرنا ضروری نہیں، مگر مذہب کو فرد کا پرائیویٹ معاملہ قرار دینا ضروری ہے ایسے ماحول کی فراہمی کیلئے جس میں ہر فرد اپنی دماغی صلاحیتوں کو بغیر کسی خوف اور قدغن کے بروئے کار لاسکے۔۔
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
دریں چہ شک . دنیا کی عارضی زندگی ہے . جیسے تیسے گزر ہی جاےگی . اصل تو آخرت کی زندگی ہے اس کی فکر کرنی چاہیے .

ویسے جیسے تیسے گزارنے کیلئے انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی بھی کیا ضرورت ہے۔۔؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ صاحب لگتا ہے کسی کنویں میں مقیم ہیں۔ ویسے اسلام کے حوالے سے یہ بنیاد پرست صاحب صحیح بات کررہے ہیں۔ اسلام کی بنیاد یہی ہے۔۔ آپ چونکہ غامدی اسلام کی پیروکار ہیں، اس لئے آپ نے اوپر سے لیپا پوتی کرکے نیچے کی گھورگھٹا کو چھپا دیا ہے۔۔ اوپر والا میک اپ اتاریں تو نیچے سے لاجک صاحب والا اسلام ہی نکلتا ہے۔۔ رہے نام اللہ کا۔۔

..میں اصلی قرآن والے اسلام کو مانتی ہوں ..لیپا پوتی نہیں کی ..نہ میرے اندر کوئی اندھیرا ہے ..آپ اپنے بند دماغ کی تھوڑی کھڑکی کھولیں اور درس لینے میری اکیڈمی میں داخلہ لے لیں ..آپ کے لئے داخلہ بلکل مفت ہے ..
 
Tit4Tat

Minister (2k+ posts)
مذہب کو رد کرنا ضروری نہیں، مگر مذہب کو فرد کا پرائیویٹ معاملہ قرار دینا ضروری ہے ایسے ماحول کی فراہمی کیلئے جس میں ہر فرد اپنی دماغی صلاحیتوں کو بغیر کسی خوف اور قدغن کے بروئے کار لاسکے۔۔

agreed, all successful nations are secular these days.
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
مذہب کو رد کرنا ضروری نہیں، مگر مذہب کو فرد کا پرائیویٹ معاملہ قرار دینا ضروری ہے ایسے ماحول کی فراہمی کیلئے جس میں ہر فرد اپنی دماغی صلاحیتوں کو بغیر کسی خوف اور قدغن کے بروئے کار لاسکے۔۔

اگر میں آپ کی بات سے متفق ہو بھی جاؤں تو آپ میرے مذھب کو میرا پرائیویٹ معاملہ کہاں رہنے دے رہے ہیں
?
 
Wake up Pak

Prime Minister (20k+ posts)

علم کی اہمیّت سے کوئی انکار نہیں لیکن اصل علم دین کا علم ہے . باقی دنیا تو آنی جانی ہے اس کا کیا .

دنیوی علم کا حصول وقت کے ضياع علاوہ کچھ نہیں

اگر حکومت آج یہ حکم جاری کر دیتی ہے کہ ہر بندہ پہلے مدرسہ سے سند حاصل کریگا اس کے بعد اس کو اسکول میں داخلہ ملے گا تو میں گارنٹی کرتا ہوں کہ چند سالوں میں پاکستان سپر پاور ہوگا کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ حکومت صرف غیر مسلموں کو اپنا مسیحا سمجھ رہی ہے

Teri "Logic" samajh nahi aai.
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
..میں اصلی قرآن والے اسلام کو مانتی ہوں ..لیپا پوتی نہیں کی ..نہ میرے اندر کوئی اندھیرا ہے ..آپ اپنے بند دماغ کی تھوڑی کھڑکی کھولیں اور درس لینے میری اکیڈمی میں داخلہ لے لیں ..آپ کے لئے داخلہ بلکل مفت ہے ..

اصلی قرآن والا اسلام تو وہی ہے جس پر لاجک صاحب یقین رکھتے ہیں اور اپنے علامہ خادم رضوی صاحب جس کا پرچار کرتے کرتے رحلت فرماگئے۔ دیکھا نہیں تھا ان کا جنازہ کتنا بڑا ہوا تھا۔۔
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
یہ صاحب لگتا ہے کسی کنویں میں مقیم ہیں۔ ویسے اسلام کے حوالے سے یہ بنیاد پرست صاحب صحیح بات کررہے ہیں۔ اسلام کی بنیاد یہی ہے۔۔ آپ چونکہ غامدی اسلام کی پیروکار ہیں، اس لئے آپ نے اوپر سے لیپا پوتی کرکے نیچے کی گھورگھٹا کو چھپا دیا ہے۔۔ اوپر والا میک اپ اتاریں تو نیچے سے لاجک صاحب والا اسلام ہی نکلتا ہے۔۔ رہے نام اللہ کا۔۔

میرا خیال یہ تھا آپ کی نگاہ کافی گہری ہوگی لیکن مایوس کردیا آپ نے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اصلی قرآن والا اسلام تو وہی ہے جس پر لاجک صاحب یقین رکھتے ہیں اور اپنے علامہ خادم رضوی صاحب جس کا پرچار کرتے کرتے رحلت فرماگئے۔ دیکھا نہیں تھا ان کا جنازہ کتنا بڑا ہوا تھا۔۔

جب آپ کو میں ایک بات بتا رہی وں تو آپ مجھ پر یقین کیوں نہیں رکھتے ...خادم رضوی آپ کے بیان کو تقویت دیتے ہیں اس لئے ان کا سہارا لیتے ہیں
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
اگر میں آپ کی بات سے متفق ہو بھی جاؤں تو آپ میرے مذھب کو میرا پرائیویٹ معاملہ کہاں رہنے دے رہے ہیں
?

تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ میرے ساتھ بحث و مباحثہ کرکے آپ کے ہاتھوں سے مذہب کی رسی کھسکتی جارہی ہے۔ ? ۔؟
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اصلی قرآن والا اسلام تو وہی ہے جس پر لاجک صاحب یقین رکھتے ہیں اور اپنے علامہ خادم رضوی صاحب جس کا پرچار کرتے کرتے رحلت فرماگئے۔ دیکھا نہیں تھا ان کا جنازہ کتنا بڑا ہوا تھا۔۔

جنازہ تو ضیاء الحق کا بھی بہت بڑا تھا
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
ویسے جیسے تیسے گزارنے کیلئے انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی بھی کیا ضرورت ہے۔۔؟

اب اگر خدا نے ایک سہولت دی ہے تو اس پر اس کا شکر بجا لانا تو بنتا ہے
 
Status
Not open for further replies.