انتظار پنجوتھا آئی ایس آئی کی تحویل میں نہیں، رپورٹ عدالت میں پیش

1729327645910.png


بانیٔ پی ٹی آئی کے لاپتہ فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کی بازیابی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے,کیس کے حوالے سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی ہے,عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق انتظار پنجوتھا آئی ایس آئی کی تحویل میں نہیں ہیں۔

انتظار پنجوتھا کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن انتظار پنجوتھا کیس میں پولیس کے فوکل پرسن مقرر ہیں,عدالت کی جانب سے کہا گیا فوکل پرسن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظار حسین پنجوتھا کی فوٹیجز درخواست گزار کے وکیل کے ساتھ شئیر کرنے کی ہدایت بھی کردی,عدالت نے کہا بتایا گیا کہ انتظار پنجوتھا کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے آئی بی کو خط لکھا گیا، آئندہ سماعت سے قبل آئی بی کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے,اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا.

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ انتظار پنجوتھا کی لوکیشن ٹریس کرنے کے لیے آئی بی کو خط لکھا گیا ہے، آئندہ سماعت سے قبل آئی بی سے رپورٹ لیکر عدالت میں پیش کی جائے۔کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
 

Back
Top