انتظار پنجوتھہ سے 2 کروڑ تاوان طلبی،سوالات اٹھ گئے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
intizh112.jpg


پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔

حسن ابدال میں پنجاب پولیس سے مقابلے میں مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا، جس میں اغوا کار گینگ ایک مغوی کو لے جارہا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار اغواکاروں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ پر وہ مغوی اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اس موقع پر انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ ملزموں نے تشدد کیا اور اہلخانہ سے دو کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کے علاقہ چمکنی میں رکھا گیا ۔ ان کو اغوا کرنے والے پٹھان تھے اور پشتو بولتے تھے
https://twitter.com/x/status/1852965665529045292
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 دنوں میں کسی اغواکار نے انتظار پنجوتھہ کے کسی فیملی ممبر سے رابطہ نہیں کیا جس پر معاملہ مزید مشکوک ہوگیاہے۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر انتظار پنجوتھہ کو اغوا کرکے اسلام آباد سے چمکنی پشاور رکھا گیا تھا تو کیا تو کیا وہ واپس کرنے کیلئے واپس اسلام آباد آئے؟

دوسری دلچسپ بات یہ کہ ملزمان پیدل فرار ہوگئے جبکہ پولیس کے پاس اسلحہ اور گاڑیاں بھی تھیں ، سوال یہ اٹھتا ہے کہ پولیس نے گاڑیوں کے ذریعے تعاقب کرکے انہیں گرفتار کیوں نہ کیا۔؟

جب جھوٹ لکھا جائے لکھوایا جائے تو وہ آسانی سے پکڑا جاتا ہے ۔۔۔ اغوا برائے تاوان کا واقعہ گھڑنے کی کوشش کی گئی لیکن اغواکاروں نے 23 دن میں ایک بار بھی رابطہ کرکے فیملی سے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا
https://twitter.com/x/status/1852887012463755766
بشارت راجہ نے تبصرہ کیا کہ جو سارا مُلک کھا گئے انھوں نے انتظار کو دو کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا یہ بات ہضم نہیں ہوتی اغواکاروں نے قوم کو کامران شاہد، عادل شاہزیب، منیب فاروق، نجم ولی خان، رضی دادا، غریدہ فاروقی سمجھا ہوا ہے کیا
https://twitter.com/x/status/1853018340127641972
ایک صارف نے کہا کہ اگر کچے کے ڈاکو بھی کسی کا اغوا کرتے ہیں تو ویڈیو سوشل میڈیا پہ شیئر کرتے ہیں اور ان کے خاندان سے تاوان مانگا جاتا ہے انتظار لیکن کسی سے رابطہ نہیں کم سے کم ان کے خاندان سے تو رابطہ ہوتا کہ ہمیں دو کروڑ روپے چاہیے
https://twitter.com/x/status/1852821644382966046
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
PainChodda Kay naan say Imrandoos ku buhut takleef hay

Should complain to his parents for naming him PainChodda or maybe his parents knew lol
 

Back
Top