انتہاپسند ہندوؤں کا بنگلہ دیشی مداح پر تشدد، بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلانے لگا

ٖ
7bangladesfasjshjdjd.png


کانپور ٹیسٹ میچ میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بنگلہ دیشی مداح پر تشدد کے واقعے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹ پھیلانا شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور میں انڈیا بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہندو انتہا پسندوں نے چاچا پاکستان کی طرح بنگلہ دیش کے ہر میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے پہنچنے والے فین ٹائیگر روبی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، بنگلہ دیشی مداح پر ہندوا نتہا پسندوں کے تشدد کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس سے ساری کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تاہم غیر ذمہ دار بھارتی میڈیا نے اپنی جعلی پراپیگنڈہ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی جھوٹ کا سہارا لیا اور من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا نے اس سارے معاملے میں تشدد کا نشانہ بننے والے بنگلہ دیشی مداح کو ہی قصوروار ٹھہرانے کی کوشش شروع کردی اور کہا کہ بنگلہ دیشی مداح پانی کی کمی کی وجہ سے گر گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم بھارتی میڈیا کو اس وقت منہ کی کھانا پڑی جبکہ اسپتال میں زیر علاج بنگلہ دیشی مداح ٹائیگر روبی نے میڈیا رپورٹس کی تردید کی اور کہا کہ مجھ پر بھارتی شائقین کرکٹ نے پیچھے سے حملہ کیا،مجھے بھارتی شائقین نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب میں کھاناکھانے نیچے آیا اور مجھے گردے کی جگہ پر چوٹیں آئیں، میں نےکچھ عرصہ قبل ہی گردے کا آپریشن کروایا تھا اسی جگہ چوٹ لگنے پر میری حالت غیر ہوئی جس کے بعد موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے مجھے اسپتال منتقل کیا، میڈیا اس معاملے کو دبانے کیلئے جھوٹی خبریں نشر کررہا ہے۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Chalo hindu musalman ko maar raha hai, samaj mein aata hai.

Yaahan to musalman musalmaan ko maar raha hai jhootay ghusatkhi ke cases mein
 

Back
Top