
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر مقدمے میں چیئرمین عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ فیصلے کا اجراء پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو نہایت جانبدارانہ، متعصّبانہ اور فیئر ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کے بنیادی اصول سے یکسر متصادم قرار دے کر مسترد کردیا
پاکستان میں ججز کے ہاتھوں انصاف کے قتل کی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی، جسٹس عامر فاروق کا نام سرِفہرست ہوگا، ترجمان تحریک انصاف
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تعصّب اور انتقام پر مبنی رویّے میں کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں، ترجمان تحریک انصاف
آئین و قانون عمران خان کو جو فیئرٹرائل اور انصاف تک رسائی کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں انہیں جسٹس عامر فاروق اپنے منصب و اختیار کے ناجائز استعمال سے غصب کرنے میں مصروف ہیں، ترجمان تحریک انصاف
ظالمانہ ریاستی انتقام کے شکار چیئرمین عمران خان درجنوں مرتبہ جسٹس عامر فاروق کے متعصّبانہ رویّے کی بنیاد پر اپنے مقدمات کسی منصف مزاج جج کو منتقل کرنے کی استدعا کرچکے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان کو بنیادی قانونی حقوق سے محروم کرنے اور ان کے خلاف ریاست کے وسیع تر انتقامی ایجنڈے کی تکمیل میں جسٹس عامر فاروق کا کردار ایک کلیدی سہولت کار کا ہے، ترجمان تحریک انصاف
۹ مئی کو عدالتی احاطے سے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور توشہ خانہ کیس میں ایک متعصّب جج ہمایوں دلاور کی سرپرستی سمیت چیئرمین عمران خان کیخلاف جسٹس عامر فاروق کے کم و بیش تمام فیصلے سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیے، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان کو اپنے اندھے انتقام کا نشانہ بنانے والے جسٹس عامر فاروق کو کرپشن کے سب سے بڑے مقدمے میں سزا یافتہ ایک مفرور اور اشتہاری کو عدالتی پناہ فراہم کرتے ہوئے بھی پوری قوم نے دیکھا، ترجمان تحریک انصاف
جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے سے بلاتاخیر معزول کیا جانا ملک میں عدلیہ کی ساکھ اور عدل و انصاف کی حرمت کے تحفّظ کیلئے ناگزیر ہے، ترجمان تحریک انصاف
طویل سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں آزاد کروائی گئی عدلیہ کی جسٹس عامر فاروق جیسے ججز کے ہاتھوں تباہی پر پوری قوم نہایت تشویش میں مبتلا ہے، ترجمان تحریک انصاف
عدل و انصاف تک رسائی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے، اسے کسی جج کی مطلق مرضی، قانون کے متعصّبانہ نفاذ اور عدالتوں کے سیاسی استعمال کی شرمناک روایت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا، ترجمان تحریک انصاف
اگر عدلیہ اپنی عزت و حرمت کی بحالی چاہتی ہے تو عدلیہ کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے جسٹس عامر فاروق جیسے ججز کو اپنی صفوں سے نکالنے کا فی الفور اہتمام کرے، ترجمان تحریک انصاف
سپریم جیوڈیشل کونسل کیلئے اگر کوئی معاملہ نہایت اہم اور توجّہ طلب ہے تو وہ یہی کہ قانون و انصاف کا چہرہ مسخ کرنے والے ایک ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طرزِعمل اور غیرمنصفانہ فیصلوں کے ایک طویل سلسلے کا نوٹس لے، ترجمان تحریک انصاف
تحریک انصاف کے پاس جسٹس عامر فاروق کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کے علاوہ بظاہر کوئی راستہ باقی نہیں، ترجمان تحریک انصاف
کورکمیٹی کے اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کے طرزِ عمل اور متعصبانہ فیصلوں کا جائزہ لیں گے اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان کریں گے، ترجمان تحریک انصاف
https://twitter.com/x/status/1717820552809693379
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/QP5gbMt/imran-kk.jpg
Last edited by a moderator: