انعام بٹ نے بین الاقوامی مقابلوں میں ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

10.jpg

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ کی ورلڈ سیریز میں ایک اور گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان میں بیچ ریسلنگ کی ورلڈ سیریز کے تیسرے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس کے فائنل میں انعام بٹ نے آذربائیجان کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1436740165771436038
رپورٹ کے مطابق فائنل کے مقابلوں میں تین منٹ کی فائٹ 2-2 پوائنٹس سے برابر رہی ، آخری پوائنٹ انعام بٹ نے حاصل کیا جس کی بنیاد پر انہیں میچ کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1436750230649716736
واضح رہے کہ بیچ ریسلنگ کی ورلڈ سیریز کا یہ تیسرا ٹورنامنٹ ہے جس کا آغازیونان کے کیٹرینی بیچ پر جمعے کو ہوا تھا جس کے 90 کلو کیٹیگری میں انعام بٹ نے اپنے پہلے میچ میں آذربائیجان کے ریسلر کو شکست دی اور دوسرے میچ میں جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

سیمی فائنل میں انعام بٹ نے یوکرین کے پہلوان کو شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

یادرہے کہ بیچ ریسلنگ کے روم میں ہونے والے دوسرے ٹورنامنٹ میں بھی انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
کہا جاتا ہے پٹواریوں نے انعام بٹ خاندان سے رابظے شروع کر دییے
اور انعام بٹ فیملی کو کہا جا رہا وہ یہ بیان دیں
یہ سب نواز شریف بٹ کی مہربانی ہے
اور شہباز شریف بٹ کی شفقتوں کا نتیجہ ہے
اگر مریم بٹ نہ ہوتی تو یہ ممکن نہیں تھا