انٹرا پارٹی الیکشن فراڈ ہیں،ہم لڑنا چاہتے تھے مگر موقع نہیں دیا گیا

7اکاببابرفرائئدجھدھد.png

پی ٹی آئی اور بلے کا نشان اس وقت دائو پر لگا ہوا ہے، تنظیم شدید مسائل کا سامنا کر رہی ہے: اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرواتے ہوئے جلد سے جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی طرف سے 20 دنوں میں نئے پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایات ملنے پر 2 دسمبر کو انٹراپارٹی انتخابات کروائے تھے۔

پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات میں پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر علی خان سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے۔


دوسری طرف تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹراپارٹی الیکشن کو فراڈ قرار دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ اکبر ایس بابر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات کے نام پر ڈرامہ کیا ہے، اس انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن قائم کیا جائے۔

عمران خان کے نام جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جماعت اور بلے کا نشان اس وقت دائو پر لگا ہوا ہے، تنظیم شدید مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ انٹراپارٹی انتخابات کے نام پر ڈرامہ کیا گیا، پارٹی آئین کے مطابق ووٹرلسٹ فراہم کی جائے اور پارٹی آئین کے مطابق ہی تحریک انصاف کو چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی اراکین کے علاوہ دیگر رہنمائوں وکارکنوں کو انٹراپارٹی انتخابات میں ان کے بنیادی جمہوری وآئینی حق ووٹ سے ہی محروم کر دیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر مجھے نہ تو ووٹر لسٹ مہیا کی گئی اور نہ ہی کاغذات نامزدگی فراہم کیے گئے، فہرستوں کے علاوہ پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے طریقہ کار بھی نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بوگس انٹراپارٹی انتخابات نے پارٹی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، میرے علاوہ پارٹی کے اور بہت سے بانی ممبران اور عمران خان کے کزن سعید اللہ نیازی بھی انٹراپارٹی انتخابات لڑنا چاہتے تھے لیکن ان کو موقع ہی نہیں دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کا فیصلہ پارٹی کارکن کریں گے نہ کہ بند کمرے میں کچھ وکلاء یا افراد کہ پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟

واضح رہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر ناٹک رچایا گیا، پارٹی کے آئین میں کیئرٹیکر کا کوئی کانسیپٹ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے پہلے انٹراپارٹی انتخابات 2013ء میں ہوئے جس میں ایک برس لگ گئے جبکہ بڑی دھاندلی بھی ہوئی۔ پارٹی کارکنوں کے دبائو پر جسٹس وجیہہ الدین کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل بنا جس نے ان انتخابات کو مسترد کیا۔
 

tracker22

MPA (400+ posts)
اسکے سر پر بال نہ ہوں تو اسکی شکل کس سے ملتی ہے ؟ غور سے دیکھیں اور اپنی راۓ دیں
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
if you do not even have basic party membership, how will you be eligible to contest the intraparty elections? ask your patrons i.e the military junta to give you some easier task which you could fulfil easily.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
نون لیگ کے پارٹی الیکشن لڑ لے وہاں لاکھوں ووٹ ڈال کر نورا فیملی کو سلیکٹ کرتے ہیں ورنہ پی پی پی کی طرف سے وہاں بھی لوگ بلو اور زرداری کے مقابلے میں دسیوں امیدوار کھڑے دیکھتے ہیں جب تو نے بغیر پارٹی کا ممبر ہونے کی ہی لڑنا ہے تو کسی کی طرف سے بھی لڑ لے جو تیرا خرچہ پانی اٹھا رہے ہیں مدتوں سے
 

abidbutt

Senator (1k+ posts)
Mardam Shanasi, has remained Khan sb's weakness even in the day of founding of the party, curse on planted people by phooji begharats
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
funny thing is he's not even a basic member of PTI.
He's been fighting a case for last 7/8 years to ban the party.
 

Back
Top