
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز میں معیار کی کمی اور سست رفتاری کے مسائل کئی عوامل کی وجہ سے پیدا ہو رہے ہیں۔ ان مسائل کی نشاندہی مختلف ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کنندگان نے اپنی رپورٹس میں کی ہے، جن میں ٹیلی نار، زونگ، پی ٹی سی ایل، سائبرنیٹ اور ٹرانس ورلڈ شامل ہیں۔
پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق، یہ مسائل ویب براؤزنگ، ویڈیو اسٹریمنگ، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام کے استعمال میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کے مسائل میں اضافے بارے ٹیلی نار نے خاص طور پر ایکس پر بلاکنگ کے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ، زونگ نے اپنے نیٹ ورک پر تمام بڑے ایپلیکیشنز میں ڈیٹا ٹریفک میں کمی کی رپورٹ دی، جبکہ ٹک ٹاک ٹریفک میں 16 فیصد کمی کی بھی تصدیق کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1875146309495304460
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فکسڈ لائن آپریٹرز بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسائل سے پریشان ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز جیسے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز میں خلل پڑنے کی نشاندہی کی ہے۔ مزید برآں، سائبرنیٹ نے بھی اپنے نیٹ ورک پر سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں رکاوٹوں کا سامنا کرنے کی اطلاع دی ہے۔
ٹرانس ورلڈ نے ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ کی سست رفتاری کی تصدیق کی، جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1inetettkiisius.png