
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی تیز ترین فراہمی کیلئے ملک کا پہلا سیٹلائٹ لانچنگ کیلئے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جمعرات کو پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون خلاء میں بھیجا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سیٹلائٹ ملک بھر میں سیلولر فون سروسز، براڈ بینڈ سروسز اور ٹی وی نشریات کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، ملک کے دور دراز علاقوں میں وسیع تر انٹرنیٹ کی فراہمی کا خواب چند روز میں مکمل ہوگا، یہ سٹیلائٹ اگست سے اپنی سروسز کا آغاز کردے گا۔
سپارکور کا کہنا ہے کہ ہمارا وژن ایک ترقی یافتہ ڈیجیٹل پاکستان قائم کرنا ہے، مئی کے مہینے میں خلاء میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا دوسرا مشن ہے، ایم ایم ون سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے دن رات کی ان تھک محنت کے بعد تیار کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11mm1ssrilaecom.png