اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی مانسہرہ میں کاروائی۔۔اسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ڈیپارٹنمٹ مانسہرہ کو ایک شہری نے درخواست دی کہ لاری اڈہ مانسہرہ میں بلڈنگ کا نقشہ پاس کرنے کے لیے ٹی ایم اے مانسہرہ کے اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر ملک کامران نے رشوت طلب کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1904777161258807332
درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن مانسہرہ نے ملزم اسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر ملک کامران کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔
انٹی کرپشن عملے نے رشوت کے نوٹوں کے نمبرز کو شہری کے دئیے گئے نوٹوں کے نمبرز سے میچ کیا اور پوری تسلی ہونے کے بعد ہتھکڑی لگاکر گرفتار کرلیا
کاروائی جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ کی زیرنگرانی کی گئی۔