انڈونیشین خاتون اول جہاز سے اترتے گرگئیں،صدر نے اہلکار کو مدد سے روک دیا

indo-fist-lady-pakistan-ttdr.jpg


انڈونیشیا کی خاتون اول جسے دیکھ کر مدد کیلئےآگےبڑھنے والے مرد اہلکار کو انڈونیشین صدر نے روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انڈونیشیا کی خاتون اول ایریانا کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں جہاز سے اترتےہوئےپاؤں پھسلنے کی وجہ سےگرتےہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی 20 اجلاس میں بطور میزبان شرکت کیلئے انڈونیشیا کے صدر خاتون اول کے ہمراہ انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچے، تاہم ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتےہوئےخاتون اول کا پاؤں پھسلا اور وہ گر گئیں۔


ملک کی خاتون اول کو گرتے دیکھ کر قریب موجود اہلکار فوری طور پر مدد کیلئےآگےبڑھا مگر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے مرد اہلکار کو روک دیا۔

سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھیوں پر پھسلتی خاتون اول کو مدد کیلئے آگے اور پیچھے سےمرد اہلکار لپکے مگر صدر کے منع کرنے کی وجہ سے کسی نے خاتون اول کو ہاتھ نہیں لگایا،یہاں تک کہ پیچھے سے ایک خاتون اہلکار آئی اور اس نے خاتون اول کو اٹھنے میں مدد کی۔

صدارتی محل کے ذرائع کے مطابق خاتون اول بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی چوٹ نہیں آئی ہے، خاتون اول کل جی 20 کے پروگرامز میں شرکت کریں گی۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Ghar ka jhagra bahar settle kar raha hai ——— This guy seems to have some mental issues ——— He must be related to Murdari Nooras or Bajwa Bharwa—— Height of Selfishness ?​

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
عجیب صدر ہے خود بھی مدد نہیں کی۔

آخر کو سرتاج ہے... خاتون کا حاکم اعلیٰ . صدری تو چار سال بعد ختم ہو جائے گی حاکم عالی تو ساری عمر رہے گی

کسی نے اینٹ سے اینٹ بجانے سے پہلے پاکستان میں بھی بڑھ ماری تھی کہ تم نے تو صرف تین سال رہنا ہے لیکن ہم نے سدا رہنا ہے لیکن پھر اسی رات دبئی کیلیے ایسی دوڑکی لگائی کہ ساڑھے تین مہینے پلٹ کر بھی نہ دیکھا

بس یہ انڈو نیشیا والے معاملے کو بھی پاکستانی صدر کے سدا رہنے والے معاملے سے کچھ ملتا جلتا ہی سمجھیں