انڈیا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران پکڑے گئے مرغے کی عدالت میں پیشی

mufh113h3h11.jpg


بھارت کی ریاست پنجاب کے ضلع بھٹندہ میں پولیس مرغوں کی لڑائی کے دوران پکڑے گئے ایک مرغ کو عدالت میں پیش کرے گی جو اس وقت پولیس کی حراست میں تھانے میں موجود ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق چند دن پہلے مرغوں کی لڑائی کے ایک غیرقانونی مقابلے کے دوران برآمد کیے جانے والے ایک زخمی مرغ کو معاملے کی سماعت ہونے پر عدالت میں کیس پراپرٹی کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے مرغ کو سخت نگران میں رکھا ہوا ہے کیونکہ اسے عدالت میں پیش کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 21 جنوری 2024ء کو ضلع بھٹنڈہ کے دوراتفادہ دیہات بلوانہ میں مرغوں کے غیرقانونی مقابلے منعقد کیے گئے جس میں 200 کے قریب لوگ شریک تھے، مقابلوں کے 3 منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بلوانہ میں مرغوں کے مقابلے وقتا فوقتاً ہوتے رہتے ہیں، جائے وقوعہ سے ٹرافیاں بھی برآمد کی گئی ہیں جو فاتح مرغوں کے مالکوں میں تقسیم کی جانی تھیں۔

پولیس کے مطابق تمام افراد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن 2 مرغے اور ایک شخص کو پکڑنے میں کامیابی ملی، گرفتار ملزمان میں سے ایک راجویندر سنگھ عرف راجو کو بعد میں ضمانت مل گئی جو مقابلوں کے 3 منتظمین میں سے ایک تھا۔ کیس کی سماعت کے موقع پر ہم زخمی مرغ کو عدالت میں پیش کریں گے کیونکہ وہ اس معاملے میں کیس پراپرٹی ہے۔

پنجاب پولیس کے اہلکار کی دیسی مرغ کو ڈربے میں بند کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ایسا ایسا صرف ہندوستان میں ہوتا ہے جہاں پنجاب کے بھٹنڈا میں ایک دیسی مرغ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس نے مرغوں کی لڑائی سے بچایا، شکار (مرغ) کو عدالت میں پیش کرنا پڑا تو اس وقت پولیس کی سخت نگرانی میں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1750199678535168449
واضح رہے کہ پچھلے کچھ سالوں سے مرغوں کی لڑائی کے خلاف قانونی جدوجہد جاری ہے اور بھارتی ہائیکورٹ متعدد بار اس روایتی کھیل کے خلاف حکم امتناعی جاری کر چکی ہے۔ بھارتی ریاست ہائیکورٹ نے بھی کچھ عرصہ قبل ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس لعنت سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کا کہا تھا۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Aik Indian courts hayn k even animals aur birds k rights k liye sabko taanga howa hay aur aik haamari courts hayn jo sirf might is right ko samaajti hayn