انیق ناجی کے یوٹیوب چینل ویڈیوز کے سکرین شاٹس وائرل،سوشل میڈیا پر تبصرے

scr111h22211.jpg

یکدم انقلابی بننے والے صحافی انیق ناجی ماضی میں بشریٰ بی بی، عمران خان اور پی ٹی آئی خواتین سے متعلق کیا خیالات رکھتے تھے اور کس قسم کی کردارکشی کرتے تھے؟یوٹیوب ویڈیوز کے سکرین شاٹس وائرل۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

انیق ناجی معروف صحافی مرحوم نذیر ناجی کے صاحبزادے ہیں جو آج کل حکومت کے بڑے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ مسلم لیگ ن کے کٹر حمایتی سمجھے جاتے تھے۔

انیق ناجی نے رجیم چینج آپریشن سے قبل نوازشریف سے بھی لندن میں ملاقات کی تھی جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں اور اسکے بعد انیق ناجی کا تحریک انصاف اور بالخصوص بشریٰ بی بی سے متعلق سخت موقف دیکھنے میں آیا تھا اور وہ انہیں پنکی پیرنی اور دوسرے سخت القابات سے بھی نوازتے تھے۔

انیق ناجی اس وقت تحریک انصاف کی کھل کر حمایت کررہے ہیں اور عمران خان کو بہادر لیڈر ثابت کرنیکی کوشش کررہے ہیں جبکہ کچھ ماہ قبل ایسی صورتحال نہیں تھی، وہ ن لیگ کے کٹر حمایتیوں میں شمار ہوتے تھے اور اپنے وی لاگز میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر صرف تنقید ہی نہیں کیا کرتے تھے بلکہ قابل اعتراض زبان بھی استعمال کرتے تھے۔

عدیل حبیب نے انیق ناجی کے انکے ماضی قریب کے وی لاگز کے چند سکرین شاٹس شئیر کئے اور کہا کہ انیق ناجی صاحب آج کل یکدم انقلابی بن بیٹھے ہیں۔ ان کے YouTube چینل پر جا کر معلوم ہوا کہ کچھ عرصہ پہلے جہاز سے نصرت بھٹو کی جعلی ننگی تصویریں پھینکنے والا ہی اُن کا لیڈر تھا
https://twitter.com/x/status/1883584634501689401
ان سکرین شاٹس میں وہ کہتے تھے کہ "عمران خان اور زرتاج گل کی ننگی ویڈیوز، مراد سعید اور فرح گوگی کی ویڈیوز، عمران خان کی گندی ویڈیو کب بے اثر ہوگی؟ عمران ویڈیو کی تصاویر وائرل۔۔ لڑکی کون نکلی؟ "جبکہ ویڈیو میں مواد کچھ اور ہوتا تھا ۔

صرف یہی نہیں انیق ناجی عمران خان اور بشریٰ بی بی ازدواجی زندگی پر بھی بات کرتے نظر آتےہیں کہ طلاق کب ہوگی؟خاتون بنی گالہ سے چلی گئیں، خان کی بہنوں نے گھر سنبھال لیا ۔۔ اسکے علاوہ جادوگرنی، گلابو، چمکو،پنکومنکو جیسے الفاظ بھی استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے اسے کوئی ہمدردی نہیں، یہ صرف کمائی کا بہانہ ہے،عمران افضل راجہ نے کہا کہ فی الحال اسے کمائی کے لیے ریچ چاہیے جو عمران خان کے گُن گا کر ہی ملے گی
https://twitter.com/x/status/1883590657820033407
ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی نوٹس کررہےہیں کہ ایک دم انیق ناجی کو کیا ہوا؟

aahi11h21.jpg

اکرم راعی کا کہنا تھا کہ انیق ناجی اگر سچے انقلابی بن گئے ہیں تو ماضی کی غلطیوں کا کفارہ ادا کریں، اپنے یوٹیوب چینل سے ایسی ویڈیوز ڈیلیٹ کریں جو صحافتی ضابطہ اخلاق، قانون، شریعت کے منافی ہوں۔ اِس سے اُن کی عزت میں کمی نہیں، اضافہ ہو گا اور دیگر یوٹیوبرز پر دباؤ بڑھے گا کہ وہ بھی اپنے چینل کی صفائی کریں۔
https://twitter.com/x/status/1883628262204612887
اس حوالے سے انیق ناجی کا کہنا تھا کہ بہت ہی بیہودہ الزام ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ نصرت بھٹو کی تصاویر گرانے والا نواز شریف تھا کیونکہ وہ نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1883750653258014807
نوازشریف کا دفاع کرتے ہوئے انیق ناجی نے کہا کہ اس نے تو الیکشن کیمپین میں اپنی پارٹی کو سختی سے منع کیا تھا کہ خاور مانیکا اور بشری بی بی کے حوالے سے ایک لفظ نہ کہا جائے۔ یہ عمرانی دور حکومت کے وی لاگز ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ زرتاج گل کے حوالے سے جو وی لاگ کیا تھا اسے چند گھنٹوں بعد ڈیلیٹ کر دیا تھا اور دوسرا اپ لوڈ کر دیا تھا، اس میں بھی یہ نہیں کہا تھا کہ زرتاج کی کوئی فلم ہے بلکہ یہ کہا تھا کہ لوگ شئیر کر رہے ہیں کہ کوئی ایسی فلم ہے، باقی تھم نیل بھی اسی دور کے ہیں جن کی زبان پر مجھے کوئی فخر نہیں البتہ اس دور میں گالم گلوچ اتنی زیادہ تھی کہ رد عمل ضرور کہہ سکتے ہیں۔

جبکہ کئی صحافی اس بات کے گواہ ہیں کہ نوے کی دہائی میں بے نظیر اور نصرت بھٹو کی جعلی برہنہ تصاویر نوازشریف کے ایماء پر ہیلی کاپٹر سے گرائی گئی تھیں جس کا مقصد بے نظیر کی الیکشن میں مقبولیت کو کاؤنٹر کرنا تھا، یہ تصاویر اس وقت ہیلی کاپٹر سے گرائی جارہی تھیں۔

کالم نگار ااور سینئر صحافی اکثر اپنے کالمز اور شوز میں تذکرہ کرتے ہیں کہ کیسے آئی جے آئی نے اس وقت یہ سب کیا، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سیل کے انچارج اس حسین حقانی تھے، جو بعد ازان پیپلزپارٹی کو پیارے ہوگئے تھے۔

صرف بات بے نظیر کی کردار کشی تک نہیں رکی بلکہ عورت کی حکمرانی سے متعلق فتوے بھی دلوائے گئے تھے۔اس سب کے باوجود بے نظیر الیکشن جیت کر وزیراعظم بن گئی تھیں۔

ملاحظہ کیجئے ان کے یوٹیوب چینل کی ویڈیوز کے سکرین شاٹس

GiPWKKkXAAA_STd


GiPWKKqXgAAYnYj


GiPWKKoX0AA_5qu


GiPWKKsXAAAamsI
 

Back
Top