ان کے پاس کوئی اختیار نہیں سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

4shekhaselabselabkhelrhy.jpg

ان کے پاس کوئی اختیار نہیں سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں، شیخ رشیدسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ناکام ہے نااہل ہے نکمی ہے جھوٹی ہے ان کے پاس کوئی اختیار نہیں صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔ شہبازشریف کبھی کسی بچے کو دائیں ہاتھ کی تھپکی دیتے ہیں کبھی بائیں کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن سےبھاگ رہی ہے، لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے،حکومت کےپاس کچھ نہیں ہے۔ کوئی یہ سمجھ رہا ہے عمران خان کے بغیر الیکشن ہوسکتے تو وہ 1977 کی تاریخ یاد رکھے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے چہرے کا رنگ بتا رہا ہے کہ سیلاب کا پانی چڑھ چکا ہے۔ اگر یہ مزید چرھ گیا تو ڈر ہے کہ جس طرح سیلاب نے تباہی مچائی ہے یہ اسی طرح ملک کو تباہ کر دیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1568099672413114370
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 45 دن اہم ہیں، ستمبرستمگر بھی ہوسکتا ہے، ناکام حکومت ہے، صرف سیلاب سیلاب کھیل رہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا عمران خان کا کیس لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، کسی کونا اہل کرکے سیاست ختم نہیں کی جاسکتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ اہل کو نااہل اور نااہل کو اہل کرنے کی سیاست ہو رہی ہے اور کچھ نہیں۔ ہم نےسات سات سال جیل میں گزاری ہے، عمران خان کے بغیر الیکشن ہوسکتے تو ستتر کی تاریخ یاد رکھیں کوئی شخص پولنگ اسٹیشن نہیں جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان حلقوں میں بھی الیکشن ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا، میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنز سے بھاگ رہی ہے۔ ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کابل آئے گا تو کیا بنے گا۔
 

Back
Top