یوں تو ہم مسلمانوں کو بچپن سے سکھایا جاتا ہے کہ کافروں سے، یہود و نصاریٰ سے ہمیں دوری ہی رکھنی ہے کیونکہ وہ مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ مگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو ہم کافروں کے احسانات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ کافروں نے ہم پر اتنے احسانات کئے ہیں کہ ہم گنتے گنتے تھک جائیں گے اور احسانات ختم نہیں ہوں گے۔ آج کافروں کے منعقد کئے گئے اولیمپکس کی بدولت پاکستان کا اتھلیٹ ارشد ندیم گولڈ میڈل جیت پایا اور قوم اتنی خوش ہے، اتنی خوش ہے، اتنی خوش ہے کہ جیسے پاکستان پل بھر میں چاند پر جا پہنچا ہو۔ ہماری قوم کو چاہئے کہ اتنی خوشی دینے پر کافروں کا بحثیت مجموعی شکریہ ادا کریں۔ 92 کے ورلڈ کپ میں بھی کافروں نے ہماری قوم کو اتنی ہی خوشی دی تھی۔ ہماری قوم کو جب بھی بڑی خوشی ملی ہے کافروں سے ہی ملی ہے۔
صرف یہی نہیں، یہ ملک بھی کافروں کی بدولت ہی چل رہا ہے۔ اگر کافروں کا ادارہ آئی ایم ایف بار بار آکر پاکستان کو ڈیفالٹ سے نہ بچاتا تو پاکستان میں کب کی خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہوتی۔ ہماری تو فارن ریمٹنس کا بڑا حصہ بھی کافروں کی مرہونِ منت ہی ہے۔ کافر ہمارے گرے پڑے لوگوں کو اپنے ملکوں نہ لیتے تو پاکستان نہ صرف کنگلا ہوجاتا بلکہ بے روزگار عوام کی تعداد بھی حد سے زیادہ ہوجاتی۔ اب تو کافروں نے پاکستان میں گھر بیٹھے لوگوں کو بذریعہ یوٹیوب روزگار دے رکھا ہے اور اتنا روزگار دے دیا ہے کہ گاؤں میں بیٹھے لوگ جو کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وہ کچے گھروں سے نکل پائیں گے، وہ اب ڈالروں میں کھیل رہے ہیں، بڑی بڑی گاڑیاں لے رہے ہیں، وہ صحافی جو چند ہزار کی تنخواہ کیلئے ٹی وی چینلز کے محتاج ہوتے تھے، وہ آج یوٹیوب پر اپنے چینلز کھول کر کروڑوں روپے کمارہے ہیں۔
چائنا کے کافروں نے پاکستان میں الیکٹرانکس کا سامنا اتنا سستا کردیا ہے کہ ہر شخص کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہے، گھروں میں فریج ہے، واشنگ مشین ہے، اوون ہے، یو پی ایس ہے، استری ہے۔ اگر چائنا کے کافر اتنا سستا الیکٹرانکس نہ بناتے تو آج بھی یہ اشیاء صرف امراء کے گھروں میں ہی نظر آتیں۔ دیکھا جائے تو کافروں نے ہماری زندگی کو نہ صرف آرام دہ بنادیا ہے، بلکہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے بھی نجات دلا دی ہے۔ کافروں کی بنائی ہوئی ادویات نے پولیو کا خاتمہ کردیا ہے، طاعون، خسرہ جیسی بیماریوں سے دنیا کو محفوظ بنادیا ہے۔ کافروں کے بنائے ہوئے سٹنٹ ، پیس میکر کی بدولت بے شمار دل کے مریض لمبی زندگی جی پاتے ہیں، کافروں کی انسولین نے شوگر کے مریضوں کو قبل از وقت مرنے سے بچا لیا ہے۔
تو اے مسلمانو! ایک باظرف قوم کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے محسنوں کا وقتاً فوقتاً شکریہ ادا کرتی رہے۔ تم پر لازم ہے کہ ہر جمعہ کی نماز میں ایک سجدہ کافروں کے احسانات کے شکر کے طور پر بھی ادا کیا کرو۔ کیونکہ مرنے کے بعد تمہیں جس جنت کی چاہ ہے وہ توابھی کسی نے نہیں دیکھی، مگر کافروں نے دنیا میں ہی تمہارے لئے جنت کا سامان کردیا ہے۔ مسلمانوں کے قومی شاعر اقبال نے بھی اس کا اقرار کیا تھا۔۔
فردوس جو تیرا ہے کسی نے نہیں دیکھا
افرنگ کا ہر قریہ ہے فردوس کی مانند