
صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے اپنی زمین میں داخل ہونے پر شہری کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی جس کی خبر آج سارا دن سوشل میڈیا پر وائرل رہی، اونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں اونٹ کی آنکھوں میں تکلیف دیکھی جا سکتی ہے۔
سینئر صحافی حامد میر نے سانگھڑ سے منتخب رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی توجہ اس واقعے کی طرف دلوائی جس پر ان کا کہنا تھا کہ فریقین میں صلح ہو گئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے۔
https://twitter.com/x/status/1801538944984637933
سینئر صحافی حامد میر نے بلاول بھٹو زرداری، آصفہ زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن اور شازیہ عطا مری کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنے ایکس(ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: مجھے یقین ہے کہ سانگھڑ سے منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری اس معاملے کو دیکھ رہی ہوں گی اور یقینی بنائیں گی کہ سندھ پولیس اس واقعے کے ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کرے گی۔
https://twitter.com/x/status/1801812150513549533
شازیہ عطاء مری نے ان کے پیغام پر ردعمل میں لکھا: جی میر صاحب مجھے جیسے ہی اس ہولناک اور دردناک واقعہ بارے علم ہوا تو اس پر فوری ایکشن لیا گیا۔ پولیس نے لوگوں کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور پتا چلا ہے کہ دونوں فریقوں نے سمجھوتہ کر لیا ہے جبکہ پولیس اب بھی اپنا کام کر رہی ہے، غریب جانور کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1801926135556559076
شازیہ عطاء مری کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدیدتنقید کی جا رہی ہے۔ فضل الرحمان نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا: شازیہ صاحب کہہ رہی ہیں کہ فریقین میں مفاہمت ہو گئی ہے، محترمہ اونٹ کے مالک سے دباؤ ڈال کر وڈیرہ مفاہمت کر لے گا لیکن اونٹ کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کا ظلم تو پھر بھی نا قابل معافی ہے ! اونٹ سے معافی کیسے مانگیں گے ؟
https://twitter.com/x/status/1801931978528165905
وسیم ستی نے لکھا:اونٹ کے غریب مجبور مالک پر دباؤ ہوگا راضی نامہ کا مگر اس سفاکیت اور درندگی کے خلاف پولیس کو قانونی کاروائی کرنی چاہیے، خُدا کا قہر عذاب الیم نازل ہو، ظالم کا ساتھ دینے بے زباں اونٹنی پر ظلم کرنے والے پر وڈیرے اصل مجرم کو پکڑ جاتا ایف آئی آر نامعلوم افراد پر کیوں ہوئی؟
https://twitter.com/x/status/1801973072745922867
ایک صارف نے لکھا: یہ جانبین کے درمیان صلح میں اونٹ کی مرضی بھی شامل صلح ہے؟
https://twitter.com/x/status/1801930947153072292
صحافی کامران یوسف نے لکھا: مطلب اس بیچارے اونٹ نے بھی معاف کر دیا اس ظالم شخص کو؟ اگر اونٹ بول سکتا تو یقین مانیں وہ جو اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتا شاید آپ کو کبھی نیند نہ آتی!
https://twitter.com/x/status/1801947303323869671
سینئر صحافی ثاقب بشیر نے لکھا: شازیہ مری صاحبہ کی اس پوسٹ کے مطابق اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے معاملے پر ایف آئی آر تو درج ہو چکی، لوگ بھی گرفتار ہوئے لیکن فریقین میں صلح ہو گئی ہے۔ ویسے وحشت و حیوانیت کی عجیب داستان رقم ہوئی ہے، بے زبان کی شدید تکلیف پر زبان والوں نے مٹی ڈال دی!
https://twitter.com/x/status/1801929280877633814
ایک صارف نے لکھا: بے حسی انتہا دیکھے سابقہ وفاقی وزیر اور سینیٹر اس کو دو گروہوں کا آپسی معاملہ سمجھ رہی ہیں جبکہ یہ ایک بے زبان جانور پر ظلم کی داستان ہے لیکن جن کے لیے انسانی جان کی وقعت کچھ نہ ہو، ان کے لیے اونٹ کس کھیت کی مولی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1801931967866310926
سینئر صحافی امتیاز چانڈیو نے لکھا: وزیر اعلیٰ سندھ شازیہ مری اور چیئرپرسن پیپلزپارٹی عینی مری کے ضلع سانگھڑ میں ایک وحشی درندے وڈیرے غلام رسول شر نے زمین میں جانے والے بیچارے اونٹ پر بے رحمانہ ظلم کرتے ہوئے اس کی ٹانگ کاٹ دی، اونٹ چلاتا رہا مگر جانور وڈیرے کو رحم نہیں آیا! ابھی تک اس معاملے پر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا کیونکہ پولیس تو وڈیروں کی غلام ہے!
https://twitter.com/x/status/1801802764365824095
https://twitter.com/x/status/1801866216849752422
https://twitter.com/x/status/1801964043961295034
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7shaizjakjksjsj.png
Last edited by a moderator: