اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا ،عدالت جاؤں گا:شیخ رشید

sheikh-rasheed-khan-evm.jpg


سابق وزیرداخلہ شیخ رشید اوورسیز پاکستانیوں کے لیے میدان میں آگئے، کہا اگر اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا تو پرسپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا،شیخ رشید میں ٹوئٹر پیغام میں عدالت عظمیٰ جانے کا اعلان کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1524252105879560192
انہوں نے ٹویٹ پر لکھا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا،ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1524252301107601413
دوسری جانب سابق معاون خصوصی شہباز گل نے تنقیدی ٹویٹ داغ دیا، انہوں نے لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کے دیئے گئے ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے،امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ایک ماہ اوورسیز پاکستانی ڈالر نہ بھیجیں تو اندازہ ہے کیا حالات ہو نگے؟

https://twitter.com/x/status/1524303793034346502
انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ پاکستانی نہیں؟ کیا وہ محب وطن نہیں ؟ انہیں پاکستان کے معاملات سے دوررکھنے کا مقصد؟ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھیجے گئے ڈالر قبول ووٹ کاحق قبول نہیں، ایساسلوک تو کوئی ریاست تیسرے درجے کے شہریوں کے ساتھ نہیں کرتی جو امپورٹڈ حکومت ہماری لائف لائن اورہمارے وی وی آئی پیز کے ساتھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ڈریں اس وقت سے کہ وہ بھی لاتعلق ہو جائیں اس سلوک کے نتیجے میں۔

گزشتہ روز منحرف تحریک انصاف رکن نورعالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کی تھی، نور عالم نے کہا کہ جو بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل لایا گیا تھا اس کی حمایت کریں گے، دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے، جس کے بعد بل کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Court bhi to sirf sharifon ka zaati rundikhana hai udhar ke L ki umeed bhi nahi hai. Haan agar awami pressure mein aa ker kuch ker dein to ker dein. Us ke illwa to insaaf sirf sharifon ke liye hain
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اس کو اور اس کے شرپسند بھتیجے کو دوبارہ نئی قانونی شقیں لگا کر اندر کردیا جاے تو سکون رہے گا
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
PDM mixed achar govt is making sure that they do things that is not in national interest but in their own interest.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

Back
Top