
اوکاڑہ: اوکاڑہ کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایک شخص علی رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی خبر پھیلائی۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے واٹس ایپ گروپ "سٹی اوکاڑہ" میں ایک جعلی پیغام شیئر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 10 سے 11 مشتبہ افراد نے ایک نجی ہوٹل میں اسلحہ کے زور پر نقدی لوٹ لی۔ لیکن جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔
ہوٹل کے مالک نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اس خبر کی تردید کی اور اسے فیک نیوز قرار دیا۔
ترجمان پولیس نے عوام کو متنبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بے بنیاد اور جعلی خبریں نہ صرف معاشرے میں بے چینی اور افراتفری پھیلاتی ہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام میں بھی رکاوٹیں پیدا کرتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/FC4223sc.jpg