آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بندکرنےکا اعلان

battery low

Minister (2k+ posts)
16094815bd569a2.png


آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج سے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سپلائی نہیں کی جائے گی، تمام ہوائی اڈوں کو بھی سپلائی معطل رہے گی۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ میٹرائزڈ سسٹم کے تحت ٹینکرز کی بھرائی کی جائے، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے ہم سپلائی کو معطل رکھیں گے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پی ایس او حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر انھیں نوٹس بھی بھجوائے لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ناپ تول میں کمی کا مطالبہ پورا ہونے تک پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل رہے گی۔ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔


Source
https://twitter.com/x/status/1780123734931546572
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ویری گڈ
اب نان بائی روٹی شوٹی ایسوسی ایشن، کسان محاز اور مزدور انجمنوں کو بھی میدان میں آ جانا چاہیے
اتفاق میں برکت ہے....... گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
For last two year the inter pass are making Pakistan Great again 🤣 🤣 and their patwari lap dancing with their whore family.