آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالرقرض کیلئے کتنے سو ارب کی سبسڈی ختم کرناہوگی؟

sheh1b11h21.jpg

آئی ایم ایف کا پاکستان کے سامنے مطالبات رکھنے کا سلسلہ جاری ہے, آئی ایم ایف سے 8 ار ب ڈالر کا نیا قرض پروگرام لینے کے لیے حکومت کو 29 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنا ہوگی اور اسی طرح وہ 100 ارب روپے کی کراس سبسڈی بھی جون 2024 تک ختم کرنا ہوگی جو گیس کی قیمتوں پر دی جاتی ہے,آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کے ششماہی وعدوں کی پابندی کرتے ہوئے گردشی قرضے کو بڑھنے سے روکے۔

حکومت کو جون 2024 تک سوئی سدرن کی آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہوگی اور بتاناہوگا کہ اسے کیوں کر نقصان ہورہا ہے اور کیوں یہ ادارہ نقصان کرنے والا ادارہ بن گیا ہے اور اس کے علاوہ صنعتوں کے اپنے استعمال والے بجلی گھروں کو دسمبر 2024تک قومی گرڈ سے جوڑنا ہوگا۔مزید برآں وزارت توانائی کو گیس کے شعبے میں گردشی قرض کو قابو مین لانے کا منصوبہ بھی جمع کرانا ہوگا جو فی الوقت 29 کھرب روپے پر کھڑا ہے۔

حکومت کو جون 2024 تک گردشی قرض میں کمی کا یہ منصوبہ جمع کرانا ہوگا,آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ گیس کے وزن کی اوسط لاگت (ڈبلیواے سی او جی) جسے حکومت نے گیس کمپنیوں کے منافع کےریونیو کےلیے ضروری بنا رکھا ہے کہ آر ایل این جی پر لانے کی لاگت بھی گھریلو صارفین سے وصول کی جائے۔

آئی ایم ایف یہ بھی چاہتا ہے کہ کھاد کے شعبے کیلیے گیس کی قیمت میں دی جانے والی سبسڈی بھی یکم فروری 2024 سے ختم کی جائے تاہم حکومت نے کہہ دیا ہے کہ وہ فوجی فرٹیلائزر کے تین کھاد پلانٹوں اور فاطمہ فرٹیلائزر کے دو پلانٹس کےلیے ماری پٹرولیم گیس کی سستی فراہم مستقبل میں ختم کریگی۔
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اصل پروگرام تو یہی ہے کہ ملک کو بینک کرپٹ کرکے گھٹنوں پر لے آنا پھر ایٹمی پروگرام رول بیک اور نیوٹرلائز کرنا کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کو اکٹھا کرنے وہاں اقوام متحدہ کی حکومت بنانا تاکہ چین کا مکمل راستہ روک کر پاکستان اور انڈیا کو چین کے تسلط میں جانے سے بچا کر اپنا غلام رکھنا اور اسرایل کو تسلیم کرنا۔ خطے میں انڈیا کی بالا دستی قبول کرنا
اور بھی بہت سی باتیں ہیں پھر کبھی ویسے کچھ دن پہلے سنا تھا کہ ہمارے تین چار صحافی اور انٹر نیشل صحافی چند پاکستانی ، امریکی ریٹائرڈ فوجی افسران اور اس سارے معاملے پر تحقیقات کر ہے ہیں اور دو تین صحافی مل کر اس پر ایک مفصل کتاب بھی لکھ رہے ہیں جس میں حافظ اینڈ کمپنی اور قاضی اینڈ کمپنی اور امریکہ اسرائیل اور انڈیا کا گٹھ جوڑ اور بہت سے جرنیلوں کے خفیہ اثاثوں اور بے نامی جائدادوں رشتے داروں دوستوں کے نام اثاثوں اربوں ڈالر کی لوٹ مار ہر تفصیل لکھی جارہی ہے اور سنا ہے کہ جس میں چند موجودہ اور سابقہ چیف حضرات کا نام بھی آرہا
اور سنا ہے بہت خوفناک اور شرمناک سازشیں ملک دشمنیاں اور کرپشن کی تفصیلات بہت جلد بہت کچھ منظر عام پر آنے والا ہے
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)

Ranay yeah lolipol aab ham say nahe choosay jataay

we need freedom from Faauj

Revolt

Azaadi ya Maut