آئی ایم ایف پروگرام بارے عوامی رائے پر مبنی سروے رپورٹ جاری

10imfhfhfhfhf.jpg

40 فیصد کا خیال تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع ہونے کا امکان نہیں ہے: سروے

پاکستان کی معاشی صورتحال بارے عوام کے نقطہ نظر سے معاشی اشاریوں بارے توقعات جاننے کیلئے سروے کیا گیا جس کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری 9 ویں جائزے پر سروے میں شامل 42 شرکاء کی طرف سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں توسیع ہونے کی توقع ظاہر کی گئی جبکہ 40 فیصد کا خیال تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع ہونے کا امکان نہیں ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آئندہ اجلاس وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے بعد 12 جون 2023ء کو منعقد ہونا ہے جس کے حوالے سے شہریوں کے نقطہ نظر سے اندازہ لگانے کیلئے ٹاپ لائن ریسرچ نے سروے جاری کر دیا ہے۔ سروے میں شریک شہریوں کی اکثریت (69فیصد) کا خیال تھا کہ مانیٹری پالیسی شرح میں انہیں کسی تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔


سروے میں شامل 23 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ انہیں مانیٹری پالیسی کی شرح میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 8 فیصد شرکاء کی طرف سے پالیسی شرح میں کمی ہونے کی توقع کا اظہار کیا۔ 16 فیصد شرکاء کا کہنا تھا کہ انہیں 100 بیسز پوائنٹس اضافے کی توقع ہے جبکہ 7 فیصد شرکاء نے کہا کہ انہیں 100 بیسز پوائنٹس سے زیادہ اضافے کی توقع ہے۔

قبل ازیں آئی ایم ایف پروگرام کے پیش نظر شرح سود میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم پروگرام کی عدم بحالی کی وجہ سے آئندہ پالیسی سے توقعات میں بدلائو آیا ہے۔ سروے کے مطابق 70 فیصد سٹیک ہولڈرز کو زری پالیسی میں شرح سود برقرار رکھنے کی توقع ہے جبکہ 22 فیصد کا خیال ہے کہ شرح سود میں کمی ہو گی، اس وقت شرح سود 21 فیصد ہے۔

دریں اثنا وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث بخش پاشا کا کہنا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے علاوہ کسی دوسرے منصوبے پر کام نہیں کر رہے، 9 واں اور 10 واں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ آئی ایم سے معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں، اب ان کی طرف سے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے۔
 

Masud Rajaa

Siasat member
We rather have Indian army take over the country, atleast they don't torture their own citizens. Idhar tu maa baiti ka rape ho raha hai
 

AZ1

Minister (2k+ posts)
pmln jaan ke nahi kar rahi imf se baat, end mai imf program mai jayenge aur phir aeea show karenge ke bara teeer maar lia country ko bacha lia lol