آئی ٹی شعبے سے منسلک فری لانسرز کیلئے خوشخبری،وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

4%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%86%D9%81%D8%B1%D8%B9%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86%DA%86%D8%B9%D8%B1%D8%B3.jpg

حکومت کی جانب سے بڑا اقدام، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے سے منسلک فری لانسرز پر ٹیکس کی شرح زیرو کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے سے منسلک فری لانسرز کے حوالے سےبڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو ہے، تھوڑی سی محنت سےہماری آئی ٹی کی ایکسپورٹس چار ارب تک پہنچ گئی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے انقلاب کا پورا فائدہ اٹھانے کے لئے مزید سہولتیں دیں گے ۔‘

وزیراعظم نے آئی ٹی سے منسلک افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کے لیے ٹیکس زیرو کر دیا ہے۔


عمران خان نے آئی ٹی کے ذریعے امپورٹ ایکسپورٹ میں ڈالرز کا گیپ پورا کرنے کا عزم کرتے ہوئے تقریب کے شرکا کو بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت سے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا ہے۔ آئی ٹی مستقبل ہے اور اس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ نوجوانوں کو تربیت دیں۔ 60 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے اس کو قومی ترقی میں آگے لا رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1495748420077862916
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے کسی اور ملک میں تین تعلیمی نظام نہیں ، ہمارا تعلیمی نظام ٹیلنٹ کو اوپر آنے سے روکتا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانچویں کلاس تک یکساں نصاب لے کر آئی ہے ۔

عمران خان نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے بانی بل گیٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس ایسا انسان ہے جو انسانیت کی خدمت کرتا ہے، اس نے پولیو کے خاتمے کے لیے ہمارے ملک میں بہت پیسہ خرچ کیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ہمارا پولیو کا ایک کیس بھی نہیں ہوا تو اس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔کوشش تھی کہ کوئی آئی ٹی سیکٹر میں ہماری مدد کرے۔

عمران خان نے کہا کہ جب کرکٹ کھیلنے ویسٹ انڈیز جاتے تھے تو وہ ٹیم کو کہتا تھے کہ گھبرانا نہیں۔ ’جب حکومت میں آیا تو کابینہ کو کہنا پڑتا تھا کہ گھبرانا نہیں۔ آج اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں۔‘
 

Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Tax jitna marzi lagao khushi say doonga. Crypto kay liye law banao. Pichlay 8-9 saloun say project fee btc mein wasool kiya aur aagay bhi karta rahonga.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

اس وقت پاکستان کو کمزور کرنا ایک بین ا لاقوامی ایجنڈا ہے ،جس میں کچھ بد بخت پاکستانی جانے یا انجانے میں شامل ہو رہے ہیں مگر ڈیزل اور اس کے ہمنوا کرائے کے ٹٹو کا کردار ادا کر رہے ہیں . الله کریم پاکستان پرآپنی رحمت کاسایہ سدا قائم رکهے اور پاکستان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے . آمین​

 

Back
Top