آپریشن عزم استحکام، پی ٹی آئی نے قبائل کاجرگہ اور آل پارٹیز کانفرنس بلا لی

9.png

وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان کے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دیدی اور وزیراعظم نے اس حوالے سے قیاس آرائیوں پر کہا کہ عزم استحکام ماضی کے آپریشن کی طرح نہیں ہے، اس کے تحت صرف انٹیلی جنس بیسڈ بنیادوں پر شرپسندوں کیخلاف کارروائی ہو گی، عام شہریوں کے گھروں میں ایسی کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

دوسری طرف ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا فیصلہ تحریک انصاف کی قیادت میں آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں اور خیبرپختونخوا بھر کے قبائلی عمائدین کے ساتھ اس جرگے کو پشاور میں 26 جون کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ آپریشن عزم استحکام کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد منظوری کیلئے پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے اور اس کی سفارشات کی روشنی میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پشاور میں ہونے والے جرگے کے فیصلوں کو قرارداد کی صورت میں قومی وصوبائی اسمبلیوں میں پیش کیا جائے گا۔

سینئر صحافی مغیث علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کا جرگہ بلانے کا فیصلہ،پشاور میں خیبرپختونخوا بھر سے عمائدین اور رہنماوں کے ساتھ کل جرگہ کا امکان، تیاریاں جاری،سفارشات صوبائی و قومی اسمبلی میں اُٹھائی جائیں گی۔۔۔!!!

https://twitter.com/x/status/1805582800709730706
مغیث علی نے ایک اور پیغام میں لکھا: پی ٹی آئی قبائل امن جرگہ کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان، آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا،قبائلی جرگہ رنگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب کل 3 بجے منعقد ہوگا،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا۔۔۔!!!

https://twitter.com/x/status/1805588031069733029
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
Army is trying to find another way to get extension for Hafiz and and Dollars from west.......and also make excuses to get sympathies. They also want to justify the present huge increase in the defense budget
 

Back
Top