اپنے ہم شکل بندے کی ڈانس ویڈیوز پر عمران ریاض کا ردعمل

imah1i1h12.jpg


عمران ریاض خان اپنی سیاسی ویڈیوز اور مقدمات کے سبب اکثر توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم اِن دنوں اُن سے منسوب ڈانس ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔۔آج کل ان کے ہمشکل کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔

ان ویڈیوز میں ایک شخص کو ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو ہو بہو عمران ریاض خان کا ہمشکل لگتا ہے جو شخص دراصل بھارتی کوریوگرافر ورون ہے۔

یہ ویڈیوز اکثر آئے دن جاری ہوتی رہتی ہیں اور یہ خاص طور پر ایسے مواقع پر وائرل ہوتی ہیں جب تحریکِ انصاف کو کوئی خوشخبری ملتی ہے یا اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی مقدمے میں ریلیف ملتا ہے۔

حال ہی میں ایک صحافی نے عمران ریاض خان سے اِن ویڈیوز کی حقیقت سے متعلق استفسار کیا تو عمران ریاض نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیلنٹ مجھ میں نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1796211144647987303
انہوں نے بتایا کہ 'میں نے بچپن میں شادیوں میں بڑی کوشش کی لیکن مجھ سے (ڈانس) ہوا ہی نہیں، مجھ میں یہ ٹیلنٹ ہی نہیں ہے اور مجھے اس بات کا دکھ بھی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ 'اچھی بات ہے کہ مجھ ملتی جلتی شکل کا ایک آدمی ہے جو بڑا ٹیلنٹڈ ہے، اس کو دیکھ کر لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں ہوں تو میں بڑا Appreciate کرتا ہوں اس کو'۔

عمران ریاض نے مزید کہا کہ 'وہ بس تھوڑی سی اور محنت کرے تو بالکل میری طرح ہوجائے گا پھر مجھے بھی اسے دیکھ کر یہی لگے گا کہ وہ میں ہی ہوں'۔
 

Back
Top