اپوزیشن رہنماؤں کے فرح خان پر الزامات، شوہر احسن جمیل گجر کا ردعمل

5ahsangujjarfarahkhan.jpg

خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے شوہر نے اپنی اہلیہ پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔ احسن جمیل گجر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو عمران خان کے خلاف کچھ نہ ملا تو میری فیملی کو نشانہ بنا کر نیا کیس بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی جائیداد جو میڈیا پر آئی ہو ایسی نہیں جسے ہم نے ایف بی آر میں ڈکلئیر نہ کیا ہو۔ ہم نے خود الیکشن کمیشن، گورنمنٹ اور ایف بی آر کو اپنی تمام جائیدادوں کے بارے میں بتایا ہے۔ اثاثوں میں اضافے کے الزام پر احسن جمیل کا کہنا تھا کہ ہم نے متعلقہ اداروں کو تمام منی ٹریل اور ثبوت فرام کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کیش ٹرانسفر بتائیں جو بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے نہیں ہوا، یا ہم نے کوئی بلیک منی کا استعمال کیا ہو۔ ہمارے اوپر کوئی الزام نہیں ہے، بلکہ عدالتوں سے سزا یافتہ لوگ ہم بے گناہوں پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہم پر جو ڈی سیوں (ڈپٹی کمشنرز) کا الزام لگایا، کل جو بچے ڈی سی بننا چاہیں وہ کیا سوچیں گے کہ ڈی سی تین تین کروڑ میں بکتے ہیں؟ الزام لگایا گیا کوئی ڈی سی یا کمشنر چھ مہینے سے زیادہ نہیں رہ سکتا ، اگر تین تین کروڑ لے کر ڈی سی یا کمشنر لگائے جائیں تو کیا انہیں چھ مہینے کوئی بدل سکتا ہے؟

فرح خان کے شوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم بھاگنے والے لوگ نہیں، ہم واپس آئیں گے اور الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اور آصف زرداری بھی ہمارے خلاف بول رہے ہیں جو خود شہید بےنظیر پر لگنے والے الزامات کی مذمت اور دفاع کرتے رہے ہیں۔

دوسری طرف فرح خان نے بھی ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں۔ نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام یا معاملات میں مداخلت کی ہے۔ میرے کردار کے اوپر غلیظ کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں۔ میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1512192236284391447
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا ہے وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں۔ میری فیملی ان الزامات کو سن کر سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے۔ خدارا مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے۔
 
Okara

Prime Minister (20k+ posts)
عجیب پٹوارن ہے جس کا دفاع عمران خان یہ کہہ کے کرتا ہے کہ اس کے تعلقات میری بیوی سے ہیں اس لئے وہ ٹارگٹ ہے، ویسے نکاح بھی اسی کے گھر ہوا تھا؟
When do u realise corruption is bad? Would u like to share any proof regarding Gujjar Family like the ones shared regarding Shareef family such as Chaprasi?
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
۔

آپ بہتر انسان ہیں آپ کو پتہ ہے یہاں کوئی فرشتہ نہی لیکن آپ جیسے لوگ جنہیں شعور ہو انہیں کم از کم نواز شریف جیسوں کی حمایت نہی کرنا چاہیے اور اگر کرتے ہیں تو اپنے ایمان سے بتائیں کہ انہوں نے بالکل کرپشن نہی کی
او بھائی کس سے بات کر رہے ہو؟ تم کو اسکی حقیقت پتہ ہے؟ یہ دو کوڑی کا دانشور ایک نمبر کا چور ہے۔ خود کینڈین حکومت کو چونا لگاتا ہے اور آپ اس سے شعور کی اور انصاف کی بات کر رہے ہو؟
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
یار تیرے لہجے کی تلخی تین چار دن سے بڑھنے لگی ہے ٹھنڈا پانی پیئو
یہ اسی فورم پر اپنی مجوسیت چھپانے کی وجہ سے مریم نے اس کو باہر کر دیا تھا۔ پھر یہ دو تین اور آئی ڈیز سے پوسٹ کرنے لگا اور اس آئی ڈی سے دانشور بن بیٹھا۔ اب کیوں کہ مجبوری ہے اس لیئے مریم نے اس کو دوبارہ ملازم رکھ لیا ہے اور یہ آج کل اسی وجہ سے تلخ محسوس ہوتا کیونکہ اس نے ان کو اپنی وافاداری بھی دکھانی اور لوگوں میں اپنے کو نیک بھی ثابت کرنا ہے۔ یہ ہلدیرام مجوسی ہے۔ اس کو پہچانو
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)

یار تم اس برا بھلا مہذب طریقے سے بھی کہہ سکتے ہو بنا کسی الزام تراشی کے اسکے مذہب پر حملہ کئے بغیر ا ور اسے مجوسیت کا سر ٹیفکیٹ دئیے بغیر کسی کے بھی مذہب کا معاملہ اس کے اللہ کے ساتھ ہے میرے اور تمہارے ساتھ نہیں تو خدا کے لئے لوگوں کو کفر کے سر ٹیفکیٹ دینا بند کرو کیا پتہ اللہ نے تمہارے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے اور میرے ساتھ کیا یہاں اگر کو ئی پاکستانی ہے تو وہ ہمارا ہم وطن ہمارا بھائی ہے
 
اس کا اور میرا پرانا تعلق اور یہ شخص صرف اسی زبان میں بات کرتا ہے۔ کیونکہ تم اس کی حقیقت سے واقف نہیں اس لیئے یہ کہہ سکتے ہو۔ جب واقف ہو جاؤگے تو تم اس سے بڑے القابات سے نوازو گے
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
اس کا اور میرا پرانا تعلق اور یہ شخص صرف اسی زبان میں بات کرتا ہے۔ کیونکہ تم اس کی حقیقت سے واقف نہیں اس لیئے یہ کہہ سکتے ہو۔ جب واقف ہو جاؤگے تو تم اس سے بڑے القابات سے نوازو گے
مسلمان کوتو برے ناموں سے پکارنے سے منع کیا گیا ہے
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
مسلمان کوتو برے ناموں سے پکارنے سے منع کیا گیا ہے
لفظ ہے مسلمان اور میں اس کو مسلمان نہیں سمجھتا۔ اس کا اسلام سے کیا واسطہ؟ بس اتنا کہنا کافی ہے۔ جب آپ پوری بات نہیں جانتے تو بحث نا کرنا ہی بہتر ہے