Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
اڈیالہ جیل جانے کے بعد عمران خان سے باضابطہ طور پر 2 دفعہ انگیجمنٹس ہوئی تھیں، وہ بیل منڈیر نہ چڑھی اور جس شخص نے اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان انگیجمنٹ کی کوشش کی تھی، وہ شخص اتنا شرمندہ ہوا کہ اس نے کہا کہ میں اب اس عہدے پر ہی نہیں رہنا چاہتا۔
اس کے بعد پھر دوسری دفعہ پی ٹی آئی کی درخواست پر ادارے نے پھر انگیجمنٹ کی کوشش کی لیکن پھر آپ نے کچھ اور شرائط کے ساتھ معافی مانگنے کی حامی بھری لیکن پھر بھی وہ بیل منڈیر نہ چڑھی۔
اب آپ پھر شرائط رکھ رہے ہیں اور مشروط معافی کی بات کہہ رہے ہیں، اینکر پرسن عدنان حیدر کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1821222353281634798
مجھے یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی یہ محسوس کر رہے ہیں کہ بنگلہ دیش میں جو ہوا ہے اس نے بانی کواور انکے بیانئے کو مضبوط بنایا ہے، میری دانست میں بانی تحریک انصاف میں لچک نہیں آئی۔
بات 9 مئی تک نہیں رکھی گئی وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ فلاں فلاں کر کہ چلو آصف علی زرداری اس ملک کے دوسری مرتبہ صدر بنے، یہ بھی سمجھ سکتا ہوں نواز شریف اس ملک کے 3 مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں، شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیراعظم بنے۔
یہ بھی سمجھ آتا ہے لیکن محسن نقوی کیوں؟ سناواں دھی نوں تے لاواں نو نوں؟ یہ پیغام پہنچا رہے ہیں کہ محسن نقوی صاحب مجھے پتا ہے کہ آپ کی طاقت کا سر چشمہ کہاں ہے، سینئر صحافی نصرت جاوید کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1821223241060622588
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/1jg4zs7.jpeg