
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دورانِ قید ایک منفرد واقعہ پیش آیا، جو ان کے گزشتہ ڈیڑھ سالہ قید کے دوران پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کا دن تھا، لیکن حیران کن طور پر کوئی بھی ان سے ملنے نہیں آیا۔ نہ پارٹی کے رہنما، نہ فیملی ممبران، اور نہ ہی ان کے وکلا جیل پہنچے۔
جیل ذرائع کے مطابق، منگل اور جمعرات عمران خان سے ملاقات کے مقررہ دن ہیں، اور اس سے قبل اجازت ہو یا نہ ہو، پارٹی رہنما اور وکلا عموماً جیل پہنچ جاتے تھے۔ لیکن عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باجود مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا
حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم کا کوئی رکن بھی آج اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ دوسری طرف، پارٹی رہنما پہلی بار ملاقات کی اجازت کے منتظر دکھائی دیے، لیکن ملاقات کے لیے جیل کا رخ نہیں کیا۔
جیل ذرائع نے اس صورتحال کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پورا دن تنہائی اور انتظار میں گزارا، جبکہ ملاقات کے لیے کسی کا نہ آنا پہلی بار دیکھا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجود گی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے ایاز صادق ملک سے باہر تھے، اب آگئے تو اب عمران خان سے ملاقات ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jaaial1h11.jpg