اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا ناگزیر ہے،حماداظہر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
میں حافظ آباد ورکر کنونشن میں شامل ہوا۔ اس سے اگلے ہفتے میں ساہیوال ورکر کنونشن کے راستے میں تھا کے مجھے وہاں کے منتظمین نے بار بار کہا کے آپ نا آئیں یہاں چاروں طرف پولیس ہے اور لوگ فصلوں سے گزر کر آ رہے ہیں، ہم آپ کی حفاظت نہیں کر پائیں گے۔

اس وقت لاہور میں بھی ورکر کنونشن ایک نئے مقام پر جاری تھا۔ میں نے اس کا رخ کر لیا لیکن وہاں کے افراد نے بھی کہا کے سادہ لباس میں لوگ یہاں موجود ہیں اور شاید آپ کی آمد کا ہی انتظار کر رہے ہیں لہازا آپ ورجیول خطاب کریں۔ اس دن ہمارے ورجنوں کارکن اس مقام سے گرفتار بھی ہوئے۔

لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ ہماری تحریک کو فیصلہ کن مراحل میں داخل کرنے کے لئے میرے سمیت سب کو نکلنا ہو گا چاہے فسطائیت کی قوتیں گرفتار ہی کیوں نا کر لیں۔ پنجاب میں عملی طور پر مارشل لاء لگا ہوا ہے۔

پارلیمان میں جعلی اراکین بیٹھ کر بے ہودہ قانون سازی کر رہے ہیں اور جمہوریت کا ہمیشہ کے لئے جنازہ نکالنے کو کوشش میں ہیں۔ عدالتوں میں کچھ جج تو بہت دلیر ہیں اور قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ دینے کی جرات کر رہے ہیں۔

لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جن کی شرمندہ خدمات کے باعث ہمارے کارکنان اور قائدین ایک سے زائد سال سے بے گناہ جیلوں میں پڑے ہیں اور انسانی حقوق عملی طور پر ختم ہیں۔ میں دعوے سے کہتا ہوں یہ سب کا سب ریت کی دیوار ثابت ہو گا جب ہم نکلیں گے انشاللہ۔

تمام کارکن ، وکلاء ، طلبہ، سماجی کارکن ، سوشل میڈیا کارکن اور عوام تیاری کریں۔ گرفتاری دینی ہو گی تو وہ بھی دیں گے لیکن یہ تحریک رکنے نہیں دیں گے کیونکہ پوری قوم کے حقوق اور مسقبل کی جدوجہد کا دارومدار اس تحریک پر ہی ہے۔ بانی چیرمین عمران خان کی طرف سے آج تازہ ہدایت 13 اگست کی رات کے لئے موصول ہوئی ہے۔

انشاللہ پورا پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا۔ اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھڑنا بھی ناکزیر ہے اور پنجاب کی تمام قیادت ، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم اس امر میں تیار ہے۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
پہلے ہی یوتھیوں کا لیڈر 9 مئی کے معاملے پر پلو جھاڑ کر معافیاں مانگ رہا ہے، اب اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ کی بڑھکیں ماررہے ہیں، پچھلے گناہوں کی معافیاں تو پہلے بارگاہِ جی ایچ کیو میں قبول کروالو۔۔۔
 

Back
Top