اکیلے خان نے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا : وزیراعلیٰ پنجاب

pervaiz-aast-pdm-imrankhan.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اور پی ٹی آئی کے مابین بہترین ورکنگ ریلشن شپ سے متعلق واضح پیغام دے دیا اور کہا کہ پرویز الہیٰ اور عمران خان ملکر عوام کی فلاح و بہبود کا کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان اکیلے نے 13 جماعتوں کے کاغذی شیروں کو صفر کر دیا ہے۔ پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1570332895889485827
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

اس کے علاوہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں، میرے سابق دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں، ذاتی نمود ونمائش کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تنآور درخت بن چکے ہیں، اللہ تعالٰی نے جب بھی موقع دیا، ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی، دوسری طرف مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 13 جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے چند ماہ میں ملک کا بیڑا غرق کر دیا، اس ٹولے سے ملک چل رہا ہے نہ معیشت سنبھل رہی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شیخ رشید کی طرح پرویز الہی بھی بس خان کے پول سے لٹکا بیان ہی ہوا میں چھوڑتا رہتا ہے . عملی طور پر خود کچھ نہیں کرنا
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
I agreed with P Elahi..Is ka bhi haq ha siasat karnay ka..PTI ko siasat mein aggressive ke sath cool minded bando ki bhi need ha.Har masla danday se hal nahi hota..