اگر بشریٰ بی بی نےکوئی مہم چلائی تو اس کا اداروں کو علم ہوگا : اطہر کاظمی

bushra-bibi-and-shehbaz-ss-ss.jpg


صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی نے اداروں کے خلاف کوئی مہم چلائی ہے تو اداروں کو اس کا ضرور علم ہوگا تو ان کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہاکہ جہاں تک اداروں کے خلاف مہم کا تعلق ہے تو بشریٰ بی بی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، یہ وہی ادارے ہیں جو کچھ عرصہ پہلے تک پریس کانفرنس کرکے بتادیتے تھے کہ کہاں سے کمپین چل رہی ہے،اس میں انڈیا، افغانستان اور پی ٹی ایم کاکیا کردار ہے،اداروں کو اس مہم سازی کا بھی پتا ہوگا۔


انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی ملک سے باہر تو نہیں ہیں،اگر انہوں نے کوئی ایسی مہم چلائی ہے تو ادارے ضرور تحقیقات کریں اور ان کے خلاف کارروائی بھی کرے۔

اطہر کاظمی نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ روز ایک نئی پریس کانفرنس کردیتے ہیں،پہلے فرح گوگی اور بشریٰ بی بی پر پیسے لےکرتبادلے و تقرریوں کا الزام لگایا، حکومت تحقیقات نہ کرےایک افسرسامنے لے آئے جس نے پیسے دےکر اپنا کام کروایا ہو، ساری حقیقت سامنے آجائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1544004883409502208
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عمران خان پر کرپشن سے متعلق الزامات لگائے ، مگروہ بھی صرف باتوں کی حدتک تھا، ان پر کوئی ریفرنس یا مقدمہ نہیں ہے، جب تک کسی معاملے کی تحقیقات ہوکر حقیقت سامنے نہیں آجاتی ہم اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے ، چاہے وہ مریم نواز کی آڈیو ہو جس میں وہ میڈیا مینجمنٹ کی بات کررہی ہیں یا مبینہ طورپر بشریٰ بی بی کی آڈیو ہو۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بلڈاگ خنزیر نسل کا مرتد کافر نطفہ حرام کی اسرائیلی تل ابیب قادیانی مرکز والے کی امریکہ اور انڈیا کی مشترکہ سازش اب انڈے بچے دے رہی ہے