اگر 24 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے تو کتنے ارب بچائے جاسکتے ہیں؟

loadhahai1h23.jpg

وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ روزانہ برداشت کر لیں تو ہم سالانہ 50 ارب روپے بچا سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی پیز کے معاہدے نہیں کھول سکتے، کپیسٹی پیمنٹ سے بچنا ہے تو لوڈ شیڈنگ برداشت کرنا ہوگی

صحافی احمدوڑائچ کے مطابق اگر وزیر توانائی کی بات مان لی جائے اور 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر 50 روپے بچائے جاسکتے ہیں تو 24 گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ سے 600 ارب اور ایک ماہ مسلسل 24 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے 18 ہزار ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ لوڈ شیڈنگ کریں تو ایف بی آر کو 13 ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ بجٹ کے سارے پیسے بچ ہو جائیں۔ واہ کیا ویژن ہے، کیوں کہ آپ کا ویژن ہے
https://twitter.com/x/status/1825808037090574613
مروہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ سے ملک بھر میں 12 , 14 کبھی کبھی 16 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے 2 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ میں 50 ارب کی بچت تو روزانہ سینکڑوں ارب کی بچت اور پھر ماہانہ ہزاروں ارب کی بچت سالانہ لاکھوں ارب کی بچت اور ہم پھر بھی غریب اور ملک قرضدار کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1825980991648755881
افضل شاہ یوسفزئی نے تبصرہ کیا کہ 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے 50 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے اس حوالے سے خیبرپختونخوا سب سے مالا مال صوبہ وہاں 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1825802959613309164
نادربلوچ نے سوال کیا کہ اگر قوم 24 کی لوڈشیڈنگ برداشت کرے تو کتنی بچت ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1825935546792948124
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جس گدھے کے بچے جاہل کو اینٹ گارا اٹھانا چاہیے ایسے ایسے حرام زادوں کو وزیر بنا دیا ہے
 

Back
Top