
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے ایک اور خطرناک صورتحال سامنے آگئی ، 2050 تک پاکستان میں آبادی دوگنا ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ساتویں مردم شماری کے حوالے سے فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح نا صرف اس خطے بلکہ دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر آبادی میں اضافے کی شرح یہی رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی دگنی ہوسکتی ہے، 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی 2023 میں یکارڈ کی گئی،۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل آبادی کا 3اعشاریہ 10 فیصد حصہ معذور افراد پر مشتمل ہے، اور ملک میں 5 سے 16 برس کے عمر کے 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچ اسکولوں سے باہر ہیں،ملک میں لٹریسی ریٹ 61 فیصد ہے، جبکہ مردوں میں شرح خواندگی 68 فیصد اور خواتین میں یہ شرح 53 فیصد ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/popah1i11h3.jpg