ایرانی میزائل اسمگل کرنے کاالزام،امریکی بحریہ نےپاکستانی شہری کوگرفتارکرلیا

11eatthjlllssd.png

امریکی بحریہ نے مبینہ طور پر ایرانی میزائل کے پارٹس اور وار ہیڈز اسمگل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلوان نامی پاکستانی شہری مبینہ طور پر ایک کشتی کا کیپٹن ہے، یہ کشتی یمن میں حوثی باغیوں کیلئے ایرانی میزائل کے پرزے لے جارہی تھی، جب امریکی کوسٹ گارڈز نے کشتی کو روکا تو پاکستانی کیپٹن نے جھوٹ سے کام لیا، جب کشتی کی تلاشی لی گئی تو میزائل کے پرزے برآمد ہوئے۔

امریکی حکام کے مطابق میزائل کے پرزے برآمد ہونے پر پاکستانی کیپٹن کو گرفتار کرلیا گیا، امریکی حکام گرفتار شخص پر وارہیڈز و دیگر ہتھیاروں کی اسمگلنگ کوشش کرنے، کوسٹ گارڈز سے غلط بیانی کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس کشتی کو روکنے کےد وران دو نیوی سیلز بحیرہ عرب میں ڈوب گئے تھے جنہیں ڈھونڈنے اور بچانے کی تمام تر کوششیں بھی ناکام رہیں اور امریکی بحریہ کی جانب سے دونوں کو مردہ قرار دیدیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری پہلوان پر امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ تو پہلوان ہے نواز شریف بٹ کے سسرالی پہلوان تھا یا کوئی نام کا ہی پہلوان تھا
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
اب یہ کیا بات ہوئی۔۔
ارے پاکستانیوں کو کسی پاسے تو کو ئی کام کرنے دو۔۔
اسمگلنگ کون سا جُرم ہے۔۔ کاروبار ہے کاروبار۔۔ ہمارے محافظ یہ کاروبار افغانستان اور ایران باڈر پر بخوبی انجام دئیے ہوئے ہیں۔۔
 

ibrar

Politcal Worker (100+ posts)
Americans are behaving like Pirates while billions dollars worth of lethal weapons are shipped /sent to Israel to help kill Palestinians
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

کمپنی تو ایرانی ڈیزل اور پٹرول سمگل کرتی ہے یہ تو پھر ایک کارتوس ہے پکڑا گیا تو کیا ہوا۔