ایرانی میزائل حملے کے بعد ملک میں انتخابات موخر ہونے چاہئیں: کامران خان

13kkmiievrtiomiirn.png

پاکستان گزشتہ 10 برسوں سے دہشت گردی حملوں کی بدترین لہر سے نبردآزما ہے : سینئر صحافی وتجزیہ کار

ایران کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے "سبزکوہ" کے رہائشی علاقے میں میزائل حملے کے بعد خطے میں نئے تصادم کے خدشات کے ساتھ بعض تجزیہ نگاروں کی طرف سے پاکستان کو کسی جوابی کارروائی سے پہلے سفارتی سطح پر معاملے کو حل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ دوسری طرف سینئر صحافی کامران خان نے ایرانی میزائل حملے کے بعد 8 فروری 2024ء کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات ملتوی کرنے بارے ٹویٹ کر دیا جس کا سینئر صحافی وتجزیہ کار وجاہت سعید خان نے شدید ردعمل دیا۔

سینئر صحافی کامران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کلھا کہ ایران کی طرف سے پاکستانی سرزمین پر میزائل حملے سے نپٹنے کیلئے پاک فوج ہائی الرٹ پر ہے! اچانک سے شدید سرحدی کشیدگی سے حکومت 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر کیلئے مجبور ہو گی! ایران کے غیرضروری میزائل حملے کے بعد 8 فروری کو انتخابات پرامن بنانے کیلئے درکار بڑی تعداد میں فوجی اہلکار شاید دستیاب نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے بھی آج ہی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے درکار 92000 اہلکاروں کی کمی ہے۔ پاکستان گزشتہ 10 برسوں سے دہشت گردی حملوں کی بدترین لہر سے نبردآزما ہے اور صوبہ بلوچستان و خیبرپختونخوا کی اہم ترین سیاسی جماعتوں پہلے ہی سکیورٹی خدشات کے باعث عام انتخابات ملتوی کرنے کی وکالت کر رہی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1747617194047938723
سینئر صحافی وتجزیہ کار وجاہت سعید خان نے کامران خان کے ٹوئٹر پیغام پر شدید ردعمل جاری کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: پاکستان میں ایران کے میزائل حملے کے جواب میں یہ ہماری فوج کا ردعمل ہے کہ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں!

https://twitter.com/x/status/1747658758891704568
کامران خان نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں لکھا: انتخابات فوری طور پر موخر ہونے چاہئیں، پاکستان کی افواج کل کی بھیانک پیشرفت اور ایران کے پاکستان پر اعلانیہ حملے کے بعد ملک کے گلی کوچوں میں انتخابات سیکورٹی فراہم کریں گی یا پاکستان کی سرحدوں پر لاحق جنگ کے حقیقی خطرات سے نمٹیں گی! ملک پہلے ہی دس سال کی بدترین دہشت گردی کی لہر کا شکار ہے بے اعتبار الیکشن کی نہیں پاکستان کو سیکیورٹی اور معاشی استحکام و ترقی کی فوری ضرورت ہے!

https://twitter.com/x/status/1747609483868614795
 

Saifulpak

Senator (1k+ posts)
چوڑیاں پہن لو چوڑو ایک طرف دنیا کی 9 ویں طاقتور فوج کا ٹائٹل بھی لینا ہے۔ اور دوسری طرف دنیا میں سفارتی لحاظ سے کمزور ترین ملک سے پھٹی پڑی ہے۔
🤣