
ایران کے اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے خصوصی یونٹ کا انچارج موساد کا ایجنٹ تھا، احمدی نژاد
ایران کے سابق صدر محمو احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے مقابل قائم کیے گئے خصوصی یونٹ کا انچارج ہی موساد کا ایجنٹ تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی سیکرٹ سروس نے ایران میں اسرائیلی ایجنسی موساد کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا تھا، اب انکشاف ہوا ہے اس یونٹ کا سربراہ خود ہی موساد کا ایجنٹ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موساد مخالف یونٹ کا سربراہ صرف موساد کا ایجنٹ نہیں تھا بلکہ 20 دیگر موساد ایجنٹس کے ساتھ مل کر اسرائیلی ایجنڈے پرعمل پیرا بھی تھا۔
خیال رہے کہ ایران کی سیکرٹ سروس میں قائم کردہ اس خصوصی یونٹ پر ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حساس دستاویزات کی چوری اور کئی اہم سائنسدانوں کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، اس یونٹ میں شامل افراد اپنا کام مکمل کرکے ایران سے اسرائیل فرار ہوگئے تھے۔
یادرہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ اسرائیل کو حسن نصر اللہ کی لوکیشن کے حوالے سے اہم معلومات ایک ایرانی ایجنٹ نے فراہم کی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahmdan1i1h2233.jpg