battery low
Chief Minister (5k+ posts)
جسٹس سید منصور علی نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور ان کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا:
’’ایسے ریفرنس میں شرکت اور اس مدتِ کار کا جشن منانا یہ پیغام دینے کے مترادف ہوگا کہ کوئی چیف جسٹس اپنے ادارے سے غداری کر سکتا ہے، اس کی مضبوطی کو نقصان پہنچا سکتا ہے،
نچلی سطح پر گر سکتا ہے، اور پھر بھی ایک معزز خادم انصاف کے طور پر سراہا جا سکتا ہے۔ میں معذرت چاہتا ہوں، میں اپنی ضمیر کی آواز پر اس چیف جسٹس کے لیے کسی ریفرنس میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔‘‘
https://twitter.com/x/status/1849687972989358292
جسٹس منصور علی شاہ کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط
میں اور اسٹیپنگ پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ریفرنس بھی اٹینڈ نہ کیا،خط
میں قاضی فائز عیسٰی کا ریفرنس بھی اٹینڈ نہیں کروں گا،خط
قاضی فائز عیسی کا الوداعی ریفرنس اٹینڈ نہ کرنے کی وجوہات مزید پریشان کن ہیں،جسٹس منصور علی شاہ
چیف جسٹس کا کردار عوام کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ
چیف جسٹس کا کام عدلیہ کا دفاع کرنا ہے،جسٹس منصور علی شاہ
https://twitter.com/x/status/1849699489742753883
جسٹس منصور علی شاہ کا رجسٹرار کو ایک اور خط،مجھے افسوس ہے،میں اپنے ضمیر کی آواز سن کر، ایسے چیف جسٹس کے لئے ریفرنس میں کھڑا نہیں ہو سکتا،چیف جسٹس کا حقیقی کردار تمام لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرنا،عدلیہ کی آزادی کا دفاع کرنا، اور سب کے لیے انصاف کو یقینی بنانا ہے،جسٹس منصور علی شاہ
https://twitter.com/x/status/1849698387639013477
جسٹس منصور علی شاہ کا رجسٹرار کو ایک اور خط، فل کورٹ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بھی بتا دی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور بے نیاز رہے،مجھے افسوس ہے میں اپنے ضمیر کی آواز سن کر ایسے چیف جسٹس کیلئے ریفرنس میں کھڑا نہیں ہو سکتا، خط کا متن۔۔۔!!!
https://twitter.com/x/status/1849696674215579998
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/QZ1DPR7.jpeg
Last edited by a moderator: