ایشوریا رائے سے متعلق نامناسب تبصرہ، عبدالرزاق تنقید کی زد میں

5رازاکاکاسوارےا.png

مشہور سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کرکٹ پر گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق مثال دی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر عبدالزاق نے قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی نیت سے متعلق بات شروع کی اور کہا کہ 2009 میں مجھے پتا تھا کہ میرے کپتان یونس خان کی نیت ٹھیک ہے تو اس بات نے مجھے کانفیڈنس دیا، اس وقت ہماری نیت ہے ہی نہیں کہ کھلاڑیوں کو پولش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ ایشوریا رائے سے شادی کرکے ایک نیک اور پرہیز گار بچہ پیدا ہو تو یہ کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔

عبدالرزاق کی اس گفتگو پر ان کے اردگر بیٹھے سابق کھلاڑیوں جن میں شاہد آفریدی، عمر گل اور سعید اجمل بھی شامل تھے نے ہنسنا شروع کردیا اور ہال میں موجود لوگوں نے بھی تالیاں بجائیں۔

https://twitter.com/x/status/1724065501712707996
اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد آج ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے اس واقعہ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں عبدالرزاق نے ایک بات کردی، مجھے علم تھا کہ عبدالرزاق کے ہاتھ میں مائیک ہے تو اس نے کوئی نا کوئی بات ضرور کرنی ہے، ان کی جگتوں والی عادت سے سب واقف ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عبدالرزاق نے ایک بات کی جس پر سب لوگ ہنسنے لگ گئے اور میں بھی ہنس پڑا، بعد میں گھر آکر جب میں نے یہ کلپ دیکھا تو میں نے سنا کہ اصل میں بات ہوئی کیا تھی، عبدالرزاق کی بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا، میں عبدالرزاق کو ابھی میسج کروں گا کہ اس بات پر معافی مانگیں، کیونکہ وہ بہت غلط مذاق تھا ایسا مذاق نہیں ہونا چاہیے۔

اسی پروگرام میں شریک سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سب کی عزتیں سانجھی ہوتی ہیں ہمیں کسی کے بارے میں بھی ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1724403620626801064
عبدالرزاق کے اس نامناسب تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین عبدالرزاق سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1724429831822024930
https://twitter.com/x/status/1724424002217693293
https://twitter.com/x/status/1724447664119443821
https://twitter.com/x/status/1724301855076036773
https://twitter.com/x/status/1724417560765235492
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
تبلیغی جماعت والوں نے ان کھلاڑیوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، نا یہ کھیل سکتے ہیں۔ اور نا ہی یہ ڈھنگ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ بے شرم انسان۔
اسی لئے تو کہتے ہیں کہ نیم حکیم خطر ہ جان اور نیم ملا خطرہ ایمان
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تبلیغی جماعت والوں نے ان کھلاڑیوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، نا یہ کھیل سکتے ہیں۔ اور نا ہی یہ ڈھنگ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ بے شرم انسان۔
عبدالرزاق تبلیغی ہے؟
یہ ویسا ہی تبصرہ ہے جیسا عبد الرزاق نہیں کیا ہے
 
ek hindustani

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
I will blame the rating hungry gutter media of Pakistan to allow such stuff from these semi-literate ex-cricketers. these useless good for nothing cricketers suddenly see themselves as some kind of Socrates & Aristotle's with opinion about everything the moment they see a tv camera.
 
kakiani

New Member
نیک بچہ اور بدکار بچہ تو کسی کے گھر بھی پیدا ہو سکتاہے اسلیے اس منطق سے تو میں اختلاف کرتا ہوں۔ لیکن اگر کوئی ایشوریا رائے کو حاجن بنانے کوشش کر رہا ہے تو اب ایسا بھی نہیں ہے۔اور اگر کسی کو زیادہ دکھ ہوا ہے تو اپنی بیٹی یا بہن کو بھی ایشوریا جیسا بنائیں منافقت کیوں​
 
siasat.us

Councller (250+ posts)
تبلیغی جماعت والوں نے ان کھلاڑیوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، نا یہ کھیل سکتے ہیں۔ اور نا ہی یہ ڈھنگ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ بے شرم انسان۔
چلو تجھے تبلیغی جماعت کے خلاف اپنے دل کا گند نکالنے کا موقع مل گیا ہاہاہا. کس اینگل سے عبدالرازق تبلیغی ہے؟ دوسری بات، مزہب ہر بندے کا زاتی حق ہے ، جس کو جو جماعت صحیح لگے اس میں جائے
 
baaghi01

Senator (1k+ posts)
It could have passed if they hadn’t made a big deal out of it but they need attention.
Btw why is shoaiba mochi trying to be a hero? Who asked him?