
ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 175 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائع قدرتی گیس کی 20 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے، ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی کمپنیوں نے مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ بین الاقومی منڈیوں میں ایل پی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا ہے۔
انہوں نےکہا کہ 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد کمرشل سلنڈر 7 ہزار 925 روپے سے بڑھ کر8 ہزار853 روپے کا ہوگیا ہے۔
جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 236 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 2060 روپے میں فروخت ہونے والا گھریلو سلنڈر2300 روپے کا ہوگیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اوگر کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/w7KrrYJ/5.jpg