ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 97 فیصد نمبرز لینے والے طلباء ایف آئی اے سائبر کرائم طلب

11MDcatFIAA.png

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے کراچی کے سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلہ لینے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلہ لینے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 97 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم سیل کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے جس کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے جاری کیے گئے باضابطہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 97 فیصد نمبرز حاصل کرنے والے طلباء کو یکم نومبر 12 بجے دن فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔ کسی بھی طالب علم کے لیے عملی طور پر اتنے زیادہ نمبرز حاسل کرنے ممکن نہیں ہے اور شبہ ہے کہ طلباء ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے میں ملوث اور حقائق سے واقفیت رکھتے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق طلباء کا بیان منصفانہ عمل کے لیے ریکارڈ کرنا ضروری ہے اور دفتر میں ان کا فرضی امتحان بھی لیا جا سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی ریکارڈ پر دستیاب شواہد کی بنیاد پر ہی کی جائے گی اور سائبر کرائم سیل میں طلب کیے گئے تمام طلباء کا تعلق مختلف اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز سے ہے۔

واضح رہے کہ 2 دن پہلے سندھ ہائیکورٹ کی طرف سے سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلہ لینے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 4 ہفتوں میں دوبارہ سے لینے کا حکم جاری کیا گیا ہے، عدالت نے ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیس کی پچھلی سماعت پر کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا تھا ، کچھ کام بھی کیا یا گھر پر ہی سوتے رہے؟
 

ibrar

MPA (400+ posts)
What a country. These kids will become doctors and dentists the most noble profession around the world. We produce the best cheaters as doctors and dentists.
India is at least !00 years ahead of Pakistan in producing the quality of educated youth as compare to the pak land.
Pakistan is falling apart not just behind in every aspect of the quality of life. It produces the most dishonest inbred people.
 

Back
Top