ایم کیو ایم نے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبروں کی تردید کردی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ این اے 242 کراچی پر سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبر کی تردید کرتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ این اے 242 کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔
 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
متحدہ والوں کو پتا ہے آئندہ حکومت ن لیگ نے بنانی ہے
متحدہ کا اپنا کوئی معیار نہیں بلکہ صرف ایک ہی سوچ ہے کہ کس طرح حکومت میں رہ کر فائدہ اٹھایا جاۓ اور دولت لوٹی جاۓ