
مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات ن لیگ کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم وفد نے رائیونڈ میں نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگی وفد سے ملاقات کی، اس موقع پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف، سینئر نائب صدر مریم نواز شریف و دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور نئی حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایم کیو ایم نے حکومت سازی کیلئے تعاون کے بدلے اپنے مطالبات پیش کردیئے ہیں، ایم کیو ایم نے ن لیگ سے تعاون کے بدلے سندھ کی گورنر شپ اور کراچی میں ترقیاتی منصوبوں میں آن بورڈ رکھنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر نواز شریف نے ایم کیو ایم مطالبات کا مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرے گی، اس حوالے سے نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی ہدایات جاری کیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/26pmlqpmlnnnb.png