ایم کیو ایم پاکستان کی ایک بار پھر وفاق سے ناراضگی، وجوہات کیا؟

vtulx2p.jpg


ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے،پارٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں نہیں لیا، اتنا ہی نہیں وفاق کی جانب سے سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر وفاق نے اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں سمجھی۔

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، اجلاس میں شرکت کیلئے تمام اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو فوری طور پر کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی،ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ حکومت کی حالیہ پالیسیوں پر کارکنان کو اعتماد میں لیا جائے گا،

جس کیلئے جنرل ورکرز اجلاس طلب اور عوام میں جانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوگی، جس کے بعد مستقبل کے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے شکوے کو جائز قرار دیتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرادی،

دوسری جانب ایم کیوایم کو اعتماد میں نہ لینے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے حمایت کا اعلان کردیا،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مین الحق نے واضح کیا کہ ہم اتحادی ہیں،انتخابی اصلاحات سمیت دیگر میں امور میں اتحادیوں کو اعتماد میں لینا حکومت کا فرض اور ذمہ داری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کچھ عرصہ قبل بھی تحریک انصاف سے اختلافات سامنے آئے تھے ۔

 
Last edited by a moderator:

Spartacus

Chief Minister (5k+ posts)
MQM should settle their issues with Gate Number 4 and not try to make new disputes with any other party or group .

They damaged their party, workers and supporters more than enough with their childish behavior in past .