این اے 193 میں شکست کو بھی مریم اورنگزیب نے اپنی کامیابی قراردیدیا

maryaahaha.jpg

ضمنی الیکشن کے دوران سردار محسن لغاری نے تمام مخالف جماعتوں کے امیدواروں کے مجموعی ووٹوں سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کر کے سب کو چاروں شانے چت کیا۔

تحریک انصاف کے محسن لغاری 90392 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے ان کے مخالف مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری 55218 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے رہے، پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی 20074 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔

تحریک انصاف سے شکست کے باوجود مسلم لیگ ن نے اپنی کامیابی قرار دے رہی ہے اور دعویٰ کررہی ہے کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا لیکن اس بار انکا امیدوار 55000 ووٹ لے گیا ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ لئے ہیں جس پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا گھڑی چور فتنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمشن کے باہر دھرنا اور الزامات؟ عمران خان کا الزام دفن ہوگیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہیں کرا سکتی۔ یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1630092759750303746
مریم اوننگزیب نے کہا کہ سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دباؤ ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گے؟ فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی؟ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں،نظریہ ضرورت نہیں۔
 

FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
GE mein bhi yehi hoga kahenge 2002 gen elections mein to hum sirf 19 seats jeete the iss dafa 40 jeete hen
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
They have allowed to win PTI this useless election and seat, just in order to keep the Interim Govt and Election commission and lure PTI into elections with the same Election Commission and Interim Setup. Once the real elections come, they will make sure that PTI sits in opposition, it is separate thing that someone from within revolts and takes on those who are at helm of affairs, otherwise, they will go to any extent to keep IK out, even if for that they have to eliminate IK, break the country or kill few thousand people.
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)


میرا ہنستا بستا ملک اجاڑنے والوں پروردگار تمہارے گھروں اور تمہارے نسلوں کو اس طرح اجاڑے
کہ پھر قیامت تک آبادنہ ہو سکیں۔۔۔۔