این اے 81 :اظہر قیوم ناہرہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
این اے 81 سے اظہر قیوم ناہرہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ نے معطل کردیا

این اے 81 گوجرانولہ سے پی ٹی آئی امیدوار بلال اعجاز کی درخواست پر ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا گیا

اس سے پہلے این اے 81 پر بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

دوبارہ گنتی میں مسترد ووٹ 10 ہزار بڑھ گئے۔ مسترد ووٹ 7 ہزار سے بڑھ کر 17 ہزار ہو گئے، رانا بلال اعجاز کے ووٹ 10 ہزار کم ہو گئے جس کے بعد ن لیگی امیدوار کو 3000 ووٹوں سے فاتح قرار دیدیا گیا تھا۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
کوئی بہت بڑا جاہل اور بیوقوف بھی ان سے اچھی طرح دو نمبری کریگا ۔۔

باقی ہندسے اور دو نمبریاں تو اپنی جگہ اس پہ حیرت نہیں ہوتی کہ دوبارہ "گنتی" میں صرف پی ٹی آئی اور ن-لیک کے ووٹوں میں ردوبدل ہوتا ہے باقی امیدواروں کے ووٹس وہی کے وہی رہتے ہیں
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
ہماری عدلیہ اور الیکشن کمیشن میں ہزاروں قاضی عیسی ہیں ان کیساتھ لڑنے کے لیئے بہت منظم ٹیم چاہیئے جو ان لٹیروں کا نہ صرف عدالتوں میں مقابلہ کرے بلکہ ان کا گلی محلوں اور بازاروں اور میڈیا پر ان کا احتساب کرے
 

Back
Top