
این اے 133 ضمنی الیکشن کیلئے مبینہ طور پر ووٹوں کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے این اے 133 ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے ووٹوں کی خرید و فروخت کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی، جس جگہ ووٹ خریدے جا رہے ہیں وہاں لیگی امیدوار کے پوسٹرز آویزاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرآن پر حلف، نام کا اندراج اور رقم دی جا رہی ہے، ووٹ خریدنے والوں اور بیچنے والوں دونوں نے ماسک پہن رکھے ہیں۔
ویڈیو لیک ہونے پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے ووٹوں کی خرید وفروخت پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ویڈیوز بڑا ثبوت ہے، پیسے کا لالچ دے کر ووٹ خریدے جا رہے ہیں یہ کھلم کھلا الیکشن قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شیئر کرتے کہا کہ یہ ویڈیو دکھاتی ہے کہ ن لیگ کے لئے جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بے شرم ٹولہ ہے جس نے ہر صورت دو نمبری کرنی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464717252846964739
دوسری جانب اسی حلقے سے پیپلزپارٹی کے رہنما اسلم گِل نے کہا ہے کہ ن لیگ ہار کے خوف سے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فی الحال اس ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ecpgill.jpg