این اے237 ملیر میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،الیکشن کمشنر سندھ

10ejazanwar.jpg

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالےسے دھاندلی کے الزامات کی سختی سے مذمت و تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز نور چوہان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے حلقہ این اے237 ملیر میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور ری پولنگ کے مطالبے پرردعمل دیدیا ہے۔

اعجاز نور چوہان نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، میں ان الزامات کی سختی سے تردید اور مذمت کرتا ہوں، گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کےدوران دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، نتائج کے مطابق عمران خان اور جیتنے والے امیدوار کے درمیان 10 ہزار سے زائد ووٹوں کا فرق ہے، ایک بڑی سیاسی جماعت کےسربراہ کی جانب سے آئینی ادارے کے اعلی عہدیدار سے متعلق ایسے الزامات کی توقع نہیں تھی۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان ملیر میں ری پولنگ کا مطالبہ کرتےہیں تو کیا وہ کورنگی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی ری پولنگ کا مطالبہ کریں گے؟ دونوں حلقوں میں انتخابات اسی الیکشن کمیشن نے کروائے ہیں، جہاں سے عمران خان جیتے وہاں دھاندلی نہیں ہے اور جہاں سے ہارے ہیں وہاں دھاندلی کا الزام لگادیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں میں صاف وشفاف ضمنی انتخابات منعقد کروائے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1581610921461714944
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے این اے 237 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کے ہاتھوں شکست سےدوچار ہونےکےبعد الزام عائد کیا کہ سندھ کا الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کے پے رول پر ہے، ضمنی انتخاب کے دوران پیپلزپارٹی نے کھل کر دھاندلی کی، لہذا اس نشست پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔

https://twitter.com/x/status/1581531735665229825
https://twitter.com/x/status/1581856248290762752
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)
Looks like in Pakistan there is a tournament in progress for a championship in “Traitors “ from ….ECP and other law enforcement agencies and in other government departments.Everyone is making scores by speaking lies and more lies.
 

Back
Top