
این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کے دوران لاپتہ ہونے والے پریزائڈنگ افسران کے خلاف جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریزائڈنگ افسران کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر سامنے آنے والے انکوائری رپورٹ پر جوڈیشل کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب معاملے پر کھلی عدالت میں انکوائری رپورٹ پر سماعت کریں گے جس کیلئے ذمہ داران کو الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1446799597905534979
واضح ہو کہ پریزائڈنگ افسرا ن کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کےدوران 20 پریزائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنز سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوئے اور پھر ایک مشکوک جگہ پر اکھٹے ہوئے جہاں وہ اگلی صبح تک رہے اور صبح ایک ساتھ منظر عام پر آئے۔
الیکشن کمیشن کے رواں ہفتے ہونے والے اجلاس کے دوران اس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا ، الیکشن کمیشن نے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے نتائج روک کر دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7ecp.jpg