ایوانِ صدر میں اہم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

aiwansh112.jpg

ایوان صدر نے گریڈ 21 کے پرسنل سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم کی ایوان صدر میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں گریڈ 21 کا پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1877333967105368172
مزید برآں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

جعلی نوٹیفکیشن کے معاملے کو تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 

Back
Top