ایک اور پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

razhai1h1h1.jpg


پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی دوست پوجا سے منگنی کرلی ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں مقیم 32 سالہ پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے پوجا نامی بھارتی دوست سے منگنی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رضا حسن کی منگنی کی تقریب امریکی شہر نیویارک میں منعقد کی گئی ، تقریب میں رضا حسن اور ان کی منگیتر پوجا کے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

کرکٹ پاکستان کے مطابق رضا حسن اور پوجا کی شادی آئندہ سال فروری میں ہونا قرار پایا ہے، رضا حسن کا کہنا ہے کہ پوجا ایک غیر مسلم پس منظر رکھنے والے لڑکی ہے مگر اسے اسلام میں دلچسپی ہے اور وہ شادی سے قبل اسلام قبول کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ رضا حسن نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور 10 انٹرنیشنل ٹی 20 میچز میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی ہے۔
 

Back
Top